سیاست

Mahua Moitra: مہوا موئترا اور نشی کانت دوبے کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا دور جاری

Mahua Moitra: پارلیمنٹ میں پیسے لینے اور سوال پوچھنے کے معاملے میں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا ایک دور جاری ہے۔ موئترا کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے نشی کانت دوبے نے کہا ہے کہ سوال اڈانی، ڈگری یا چوری کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے وقار اور ہندوستان کی سلامتی کا ہے۔

  پارلیمنٹ میں پیسے لینے اور سوال پوچھنے کے معاملے میں نشی کانت دوبے کے بھیجے گئے شکایت  والے خط کا جواب دیتے ہوئے، مرکزی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے منگل کو پورے معاملے کو سنگین قرار دیا اور اپنے جواب میں کہا کہ تحقیقات میں  لوک سبھا کی  ایتھکس کمیٹی کے ساتھ این آئی سی  مکمل تعاون کرے گی۔

نشی کانت دوبے نے بدھ کو ایکس پر پوسٹ کیا اور کہا، “سوال پارلیمنٹ کے وقار، ہندوستان کی سلامتی اورمبینہ رکن پارلیمنٹ کی دولت، بدعنوانی اور جرائم کے بارے میں ہے۔ جواب دینا ہے کہ  دبئی میں این آئی سی میل کھلا کے نہیں ؟ پیسوں کے عوض سوال پوچھےکہ نہیں؟ بیرون ملک سفر کا خرچہ کس نے اٹھایا؟ کیا آپ نے کبھی لوک سبھا کے اسپیکر اور وزارت خارجہ سے بیرون ملک جانے کی اجازت لی یا نہیں؟ یہ اڈانی، ڈگری یا چوری کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ ملک کو گمراہ کر کے آپ کی کرپشن کے بارے میں ہے۔

قابل ذکربات یہ ہے کہ ترنمول رکن پارلیمنٹ کے خلاف شکایت کرنے والے نشی کانت دوبے اور ایڈوکیٹ جئے اننت دیہادرائی جمعرات 26 اکتوبر کو لوک سبھا کی اخلاقیات کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے جہاں وہ اس معاملے میں تمام ثبوت پیش کریں گے۔

منگل کو وشنو کے جوابی خط کو شیئر کرتے ہوئے، نشی کانت دوبے نے اسے X پر پوسٹ کیا تھا اور کہا تھا، ایک رکن پارلیمنٹ کے لالچ نے ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا، راون جلانے اور درگا ماتا کے کلش کے ویسرجن کے بعد مذہبی جنگ شروع ہوئی، یہ پارٹی کا نہیں ملک کی سلامتی اور سالمیت کا سوال ہے۔ اپوزیشن، سیاست سے بالاتر۔”

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

7 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

7 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

8 hours ago