سیاست

Rajasthan Election 2023: سی ایم گہلوت کا اعلان – ‘خاندان کی خاتون گارجین کو ہرسال 500 روپے کا سلنڈر، ہر سال ملیں گے 10,000 روپے’

Rajasthan Election 2023: راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت نے کہا کہ اگر ہماری حکومت آئی تو ایک کروڑ پانچ لاکھ خاندانوں کو پانچ سو روپے میں ایل پی جی سلنڈر ملے گا۔ خاندان کی خاتون  گارجین کو (سربراہ ) ہر سال 10,000 روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے یہ باتیں جھنجھنو میں ایک جلسہ عام میں کہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا، “آج کی حکومت صرف دو صنعتکاروں کو ترقی دے رہی ہے۔ ملک کی پوری دولت ان کے حوالے کی جا رہی ہے۔ جیسے ہوائی اڈے، بندرگاہیں اور بڑے پی ایس یو… یہ کیسی حکومت ہے؟” وہ لوگ جو ہیں۔ روزگار کے مواقع پیدا نہیں کرتے، ان کے پاس کوئی ویژن نہیں، کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔”

پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا، ’’راجستھان کی مٹی نے ملک کو بہت کچھ دیا ہے۔ یہ ہیروز کی سرزمین ہے۔ اس سرزمین نے لاتعداد شہید دئے اور یہیں سے آزادی کا شعلہ روشن ہوا، اس لیے یہاں کی ماؤں کو میرا سلام۔

یہ بھی پڑھیں: ہولناک اور بدتر ہوتے جا رہے ہیں غزہ کے مناظر، اسپتالوں میں ضروری طبی سامان کی سخت قلت، دم توڑتے فلسطینی

  پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ جھنجھنو ہندوستان کی گنگا جمنی ثقافت کی بھی ایک مثال ہے۔ جھنجھنو کی بہادری کی تاریخ ہے جس پر پورے ملک کو فخر ہے۔ آج مودی جی فوج میں نوجوانوں کے لیے اگنی ویر اسکیم لائے ہیں لیکن یہ اسکیم ملک کے نوجوانوں کے خلاف ہے۔ اگنی ویر جیسی اسکیموں کی وجہ سے آج ملک کے نوجوان فوج میں شامل ہونا نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل حماس جنگ پر بھارت نے دنیا کے سامنے رکھا اپنا موقف – موجودہ صورتحال پر کیا تشویش کا اظہار

آج ملک میں بے روزگاری سب سے زیادہ ہے۔ آج مودی جی ملک میں خواتین کے ریزرویشن کا بل لاتے ہیں۔ لیکن وہ دس سال بعد اس ریزرویشن کو نافذ کریں گے۔ مودی جی کے سارے منصوبے کھوکھلے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

19 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago