NCERT Books: اب نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ یعنی این سی ای آر ٹی کی کتابوں میں انڈیا کے بجائے بھارت لکھا جائے گا۔ این سی ای آر ٹی نے کتابوں میں ضروری تبدیلیوں سے متعلق پینل کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ پینل کے ارکان میں سے ایک سی آئی اسحاق نے کہا، یہ تجویز چند ماہ قبل پیش کی گئی تھی اور اب اسے قبول کر لیا گیا ہے۔
این سی ای آر ٹی پینل کی یہ سفارش ایسے وقت میں کی گئی ہے۔ جب سیاسی حلقوں میں انڈیا کا نام بدل کر بھارت کرنے کی باتیں زوروشورسے سنائی دے رہی ہیں۔ انڈیا سے بھارت کا نام تبدیل کرنے کی افواہ گزشتہ ماہ ستمبرمیں شروع ہوئی تھی۔ جب جی 20 ایونٹ کے دوران صدر جمہوریہ ہند کے نام بھیجے گئے دعوت نامہ میں ‘پریسیڈنٹ آف انڈیا کے بجائے پریسیڈنٹ آف بھارت لکھا گیا تھا۔
انڈیا اور بھارت کے بارے میں آئین کیا کہتا ہے؟
اس بحث کے درمیان کہ کیا انڈیا کا نام بھارت رکھنا چاہئے یا نہیں، یا ایسا کیوں ہونا چاہئے، بھارت کا آئین کیا کہتا ہے؟ آئین کے آرٹیکل 1(1) میں ہمارے ملک کا نام ‘انڈیا یعنی بھارت جو ریاستوں کا اتحاد ہوگا’ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ستمبر میں اس بحث کو مزید ہوا دی گئی تھی۔ جب جی 20 میٹنگ کے دوران پی ایم مودی نے گول میز میں ان کے نام کے آگے انڈیا کی جگہ بھارت لکھا ہوا تھا۔
قابل ذکربات یہ ہے کہ جب اس بارے میں پوچھا گیا تو حکومت ہند کی طرف سے کسی نے بھی واضح جواب نہیں دیا۔ اس سے قبل راشٹریہ سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ انڈیا کا نام مغربی حکمرانوں نے دیا ہے۔ تمام بھارت کے لوگوں کو صرف بھارت کا نام استعمال کرنا چاہئے ۔کیونکہ اس ملک کا نام قدیم زمانے سے ہی بھارت رہا ہے۔ اس کو طرح بلا نے سےاپنی ثقافت کے بارے میں پتا چلتا ہے ۔
بھارت ایکسپریس
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…