Abhishek Singh with Sunny Leone: یوپی کے مشہور آئی اے ایس ابھیشیک سنگھ نے حال ہی میں آئی اے ایس کی نوکری سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ابھیشیک سنگھ اب بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کو تلاش رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے اس کی شروعات سنی لیونی کے ساتھ ایک ریپ سانگ کے ساتھ کیاہے۔ جس کی جانکاری ابھیشیک سنگھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے دی ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ان کا ایک ریپ سانگ جلد آرہا ہے۔ اس میں سنی لیونی ان کے ساتھ گلیمر کا تڑکا لگلا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے فینس کو دسہرہ کی مبارکباد بھی دی ہے اور جونپور کے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی سنی لیونی کے ساتھ جونپورآئیں گے۔
جونپور مہوتسو کا اہتمام کیا گیا
ابھیشیک سنگھ نے کچھ دن پہلے جونپورمہوتسو کا بھی اہتمام کیا تھا۔ جس میں مشہورریپ سنگر ہنی سنگھ اور بھوجپوری اسٹاراکشرا سنگھ جیسے فنکاروں نے بھی شرکت کی تھی ۔ ابھیشیک سنگھ کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ وہ سیاست میں بھی آ سکتے ہیں۔
جونپور ٹھاکر اور یادو برادری کے لیے موزوں ہے
جونپور پارلیمانی حلقہ ٹھاکر اور یادو برادری کے لیے موزوں ہے۔ اب تک وہاں کے زیادہ تر ایم پیز انہی دو برادریوں سے آتےہیں۔ بی جے پی کے راج کیسر سنگھ، سوامی چنمیانند اور کرشنا پرتاپ سنگھ بھی جونپور سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ بی جے پی 2019 میں اس سیٹ پر الیکشن ہار گئی تھی، فی الحال بی ایس پی کے شیام سنگھ یادو ایم پی ہیں۔
آئی اے ایس کی نوکری سے استعفیٰ دے دیا
قابل ذکربات یہ ہے کہ ابھیشیک سنگھ یوپی کیڈر سال 2011 بیچ کے آئی اے ایس افسررہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ابھیشیک سنگھ گجرات میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران سرخیوں میں آئے تھے۔ الیکشن مبصر بنائے جانے کے بعد انہوں نے سرکاری گاڑی کے سامنے اپنی تصویر کلک کروائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں مبصر کی ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔ تب سے ابھیشیک سنگھ بغیر کسی اطلاع کے ڈیوٹی سے غائب چل رہے تھے ۔ جس کے بعد یوپی حکومت نے انہیں معطل کر دیا۔ بعد میں ابھیشیک سنگھ نے خود نوکری سے استعفیٰ دے دیا۔ ابھیشیک سنگھ کے والد آئی پی ایس رہ چکے ہیں اور بیوی درگاشکتی ناگپال آئی اے ایس ہیں۔
بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…