سیاست

MP Election 2023: شیوراج سنگھ چوہان نے کمل ناتھ اور دگ وجے سنگھ پر طنز کرتے ہوئے کہا اب یہ کانگریس کپڑا پھاڑ کر کانگریس بن گئی ہے

MP Election 2023: کانگریس کی حالت عجیب ہو گئی ہے۔ سونیا کی کانگریس کھڑگے کی کانگریس بن گئی۔ پھر مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ کانگریس بنی۔ کمل ناتھ ہی نہیں ان کے بیٹے نے بھی ٹکٹوں کی تقسیم کی اور ٹکٹوں کو لے کر ہنگامہ ہے۔ اب جب کپڑے پھاڑنے کی بات آئی تو کمل ناتھ نے دگ وجے کو نشانہ بنایا۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے یہ طنز کانگریس کے ٹکٹوں کی تقسیم کے تنازع سے پیدا ہونے والے ہنگامے کے بعد کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب کارکنان ٹکٹوں کی تقسیم میں من مانی کی شکایت کرنے کمل ناتھ کے پاس پہنچے تو کمل ناتھ نے انہیں دگ وجے سنگھ اور جے وردھن سنگھ کے کپڑے پھاڑنے بھیج دیا۔ اب یہ کانگریس کپڑا پھاڑ کر کانگریس بن گئی ہے۔ سی ایم شیوراج نے الزام لگایا کہ اب کانگریس ‘ٹکٹ بدل کانگریس’ بن گئی ہے۔ کانگریس نے گھبرا کر کئی جگہوں پر ٹکٹ بدل دیا ہے۔ کانگریس کی حالت بہت عجیب ہو گئی ہے۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہونے والا ہے۔

کمل ناتھ اور ان کے بیٹے نے ٹکٹ تقسیم کیے: شیوراج

کمل ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کمل ناتھ کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے نے بھی کانگریس میں ٹکٹ تقسیم کئے۔ شیوراج نے بیتول کی ملتانی اسمبلی میں امیدوار کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب تک کانگریس نے ایم پی میں 7 سیٹوں پر امیدوار تبدیل کیے ہیں۔

بیتول میں تاپتی مہالوک بنائیں گے: شیوراج

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیوراج نے کہا کہ جس طرح اجین میں مہاکال لوک بنایا گیا تھا، اسی طرح بیتول میں تاپتی مہالوک بنایا جائے گا۔ بیتول میں جتنے بھی بڑے ڈیم بنائے گئے ہیں ہم نے بنائے ہیں اور تمام مجوزہ ڈیم بھی ہم ہی بنائیں گے۔ بیتول میں میڈیکل کالج کھولا جا رہا ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا، کانگریسیوں سن لو ، میں  بیٹیوں کی آنکھوں میں آنسو نہیں آنے دوں گا۔ میں  حکومت نہیں خاندان چلاتا ہوں ۔

مدھیہ پردیش میں 17 نومبر کو ووٹنگ ہوگی، جب کہ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی سے لے کر گنتی تک مکمل تیاریاں کر لی ہیں۔ کمیشن کی پوری توجہ منصفانہ اور محفوظ انتخابات کے انعقاد پر مرکوز ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

2 minutes ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

52 minutes ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

1 hour ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

2 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

3 hours ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

3 hours ago