سیاست

Delhi School Bomb Threat: دہلی میں 20 اسکولوں کو  پھر ملی بم سے اڑنے کی دھمکی، پولیس، بم اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں الرٹ

دہلی کے اسکولوں کو لگاتار بم سے اڑانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جمعہ کو پشم وہار کے ایک اسکول اور روہنی سیکٹر تین کے ابھینو پبلک اسکول سمیت شہر کے 20 سے زائد اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجے گئے ہیں۔

بم کی دھمکیوں پر پولیس کی کارروائی

دھمکی (Bomb Threats) کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور بم اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اسکول کو خالی کرا کے تلاشی مہم چلائی گئی۔

ان اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی ملی

دہلی پولیس نے بتایا کہ آج صبح دہلی کے تین اسکولوں — پشچم وہار میں واقع رچ منڈ گلوبل اسکول، روہنی کے ابھینو پبلک اسکول اور روہنی کے دی ساورن اسکول — کو ای میل کے ذریعے بم سے اُڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق دھمکی آمیز ای میل میں اسکول کے احاطے میں دھماکہ خیز مواد موجود ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اب تک کسی بھی اسکول سے مشتبہ چیز یا سرگرمی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ دہلی پولیس کی ٹیمیں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر متاثرہ اسکولوں میں تلاشی مہم چلا رہی ہیں۔

سائبر ٹیم کر رہی ہے تحقیقات

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ تمام اسکولوں کو خالی کروا لیا گیا ہے اور والدین کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ صورتِ حال قابو میں ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ دھمکی آمیز ای میل کی تحقیقات سائبر کرائم یونٹ کر رہی ہے تاکہ بھیجنے والے کی شناخت کی جا سکے۔

بدھ 16 جولائی کی صبح دہلی کے سینٹ تھامس اور وسنت ویلی اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی۔ اسکول میں بم کی دھمکی ملنے پر دہلی پولیس اور بم اسکواڈ موقع پر پہنچے اور سخت جانچ کی گئی، تاہم اسکول کیمپس سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ لگاتار موصول ہو رہی ان دھمکیوں کے بعد پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیمیں الرٹ پر ہیں۔

ڈی یو کے سائنٹسٹ ڈیفنس کالج کو بھی دھمکی

ان اسکولوں کے علاوہ 16 جولائی کو ہی دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں واقع سائنٹسٹ ڈیفنس کالج کو صبح 7 بج کر 15 منٹ پر ایک ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ ای میل میں بتایا گیا کہ لائبریری میں آر ڈی ایکس رکھا گیا ہے۔ کالج انتظامیہ نے فوراً کیمپس خالی کرا کے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر مکمل تلاشی لی۔

یہ قابل ذکر ہے کہ منگل (15 جولائی) کو چانکیہ پوری کے نیوی اسکول اور دوارکا کے سی آر پی ایف اسکول کو بھی کیمپس میں بم ہونے کی دھمکی دی گئی تھی۔ پولیس ان تمام دھمکیوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

4 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

5 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

6 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

6 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

6 hours ago