سیاست

PM Modi Amrit Bharat train: لکھنؤ سے مشرقی بھارت کے لیے 3 نئی “امرت بھارت ایکسپریس” ٹرینوں کا آغاز، وزیرِ اعظم مودی ورچوئلی ہری جھنڈی دکھائیں گے

وزیرِ اعظم نریندر مودی آج یعنی جمعہ کے دن ریاست کے عوام کو 3 امرت بھارت ٹرینوں کا تحفہ دیں گے۔ بہار کے موتیہاری ضلع میں ایک عوامی جلسے کے دوران، پی ایم مودی ان تینوں امرت بھارت ٹرینوں کو ورچوئلی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ ان ٹرینوں کی شروعات سے بہار اور مغربی بنگال جانے والے مسافروں کو کافی سہولت ہوگی۔ ان میں سے ایک ٹرین مالدہ ٹاؤن-گومتی نگر ہفتہ وار ٹرین ہوگی، جو وارانسی-ایودھیا دھام سے ہوکر گزرے گی، جبکہ باقی دو ٹرینیں باپو دھام موہنیا-آنند وہار ہفتہ وار اور دربھنگہ-گومتی نگر ہفتہ وار ٹرینیں گورکھپور سے ہوکر گزریں گی۔

دربھنگہ-گومتی نگر امرت بھارت ٹرین

ٹرین نمبر 15561 دربھنگہ-گومتی نگر امرت بھارت سپر فاسٹ ٹرین ہر ہفتے کے روز دوپہر 3 بجے دربھنگہ سے روانہ ہوگی، جو اتوار کی صبح 5:35 بجے گومتی نگر پہنچے گی۔ اس ٹرین کا راستہ سیتامڑھی، رکسول، نرکتیاگنج، بگہا، کپتان گنج، گورکھپور، ایودھیا دھام، ایودھیا کینٹ اسٹیشن سے ہوتا ہوا گومتی نگر ہے۔ وہیں ٹرین نمبر 15562 امرت بھارت سپر فاسٹ ٹرین ہر اتوار صبح 8:15 بجے گومتی نگر سے روانہ ہوکر پیر کی رات 12:35 بجے دربھنگہ پہنچے گی۔

مالدہ ٹاؤن-گومتی نگر امرت بھارت ٹرین

یہ ٹرین ہفتہ وار ہوگی، جو ہر جمعرات کو شام 7:25 بجے مالدہ ٹاؤن سے روانہ ہوکر دوسرے دن جمعہ کی دوپہر 3:40 بجے گومتی نگر اسٹیشن پہنچے گی۔ اس ٹرین کا راستہ نیو فرکا، برہروا، صاحب گنج، کہل گنج، بھاگلپور، سلطان گنج، جمالپور، ابھے پور، کوئیل، ڈیہری آن سون، پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن، وارانسی، جونپور، ایودھیا دھام اور ایودھیا کینٹ اسٹیشن سے ہوتا ہوا گومتی نگر ہے۔ واپسی میں یہ ٹرین گومتی نگر سے جمعہ شام 6:40 بجے روانہ ہوکر دوسرے دن ہفتہ کو شام 4:40 بجے مالدہ ٹاؤن پہنچے گی۔

موہنیا-آنند وہار امرت بھارت ٹرین

یہ ٹرین لکھنؤ کے راستے آنند وہار جائے گی، جو نرکتیا گنج، کپتان گنج، گورکھپور، منکاپور، گونڈا، لکھنؤ، مرادآباد، غازی آباد کے راستے آنند وہار ٹرمینل پہنچے گی۔ معلومات کے مطابق اس میں سیکنڈ کلاس کے 11، سلیپر کلاس کے 8، LSLRD کے 2 اور پینٹری کار کا 1 کوچ سمیت کل 22 کوچ ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

38 minutes ago

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

3 hours ago