بھارتیہ جنتا پارٹی، جو کہ بہار اسمبلی انتخابات 2025 کی تیاریاں زور و شور سے کر رہی ہے، نے اپنا سرکاری انتخابی گیت جاری کر دیا ہے۔ تقریباً ساڑھے تین منٹ کے اس انتخابی گیت میں وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔
گیت کے بول ہیں:“غریبن کے پی ایم آوت بانی، سنی بڑھت بہار کے کہانی، آگے بڑھتا رہے بہار، پھر سے این ڈی اے سرکار“
اس گیت میں نتیش حکومت کی پینشن میں اضافہ، بہاری خواتین کو نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن جیسی اسکیموں کی تعریف کی گئی ہے۔
بی جے پی کے اس نغمے میں بہار میں تعلیمی نظام میں بہتری، طالبات کو سائیکل دینے، گاؤں گاؤں اسکول کھولنے، ہر گھر تک پانی اور بجلی پہنچانے کے دعوے کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی ریاست میں چل رہی ایکسپریس وے اور ہائی وے منصوبے، کسان سمان ندھی، آیوشمان بھارت یوجنا، اور مختلف شہروں میں ایئرپورٹ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔
بی جے پی کے اس ساڑھے تین منٹ کے گیت میں مودی اور نتیش کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، وجے سنہا، اور بہار بی جے پی صدر دلیپ جیسوال کو بھی دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں ان رہنماؤں کو ملی جگہ:
ویڈیو میں وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ساتھ بہار کے دونوں نائب وزیرِ اعلیٰ — سمراٹ چودھری، وجے سنہا — اور ریاستی بی جے پی صدر دلیپ جیسوال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ بی جے پی، نتیش کمار کے ساتھ پوری مضبوطی سے کھڑی ہے۔
بی جے پی کے اس انتخابی گیت کو سوشل میڈیا سمیت مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کا مقصد یہ ہے کہ بہار کی عوام تک این ڈی اے حکومت کی کامیابیاں اور ترقیاتی منصوبوں کی معلومات پہنچائی جا سکیں، تاکہ 2025 کے انتخابات میں اس کا سیاسی فائدہ اٹھایا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو