سیاست

PM Modi In Bihar-West Bengal: وزیراعظم مودی آج بہار اور بنگال کو دیں گے کروڑوں کی ترقیاتی سوغات، موتیہاری اور درگاپور میں عوامی جلسے سے کریں گے خطاب

وزیراعظم نریندرمودی آج بہار اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ پی ایم مودی دونوں ریاستوں میں ہزاروں کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ ان کے اس دورے سے ریاستوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ بہار کی ترقی کے سفر میں 18 جولائی کا دن تاریخی ہونے والا ہے۔

“آج کا دن تاریخی ہونے والا ہے” – وزیراعظم مودی

وزیراعظم نریندرمودی نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بہار کے اپنے دورے سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی ترقی کے سفر میں آج کا دن تاریخی بننے والا ہے۔ صبح تقریباً 11:30 بجے موتیہاری میں کنیکٹیویٹی، آئی ٹی، اور اسٹارٹ اپ سے متعلق ریاست کے کئی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کا موقع ملے گا۔ اس سے یہاں کے عوام کے لیے مواقع کے کئی دروازے کھلیں گے۔

اسی کے ساتھ وزیراعظم مودی جمعہ کو بہار کے مختلف مقامات سے لکھنؤ اور دہلی کے لیے چار نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

پی ایم مودی کے دورے اور اعلانات کے حوالے سے ڈی ڈی یو ڈویژن کے کمرشل مینیجر اور عوامی رابطہ افسر وشوناتھ نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کو موتیہاری سے چار امرت بھارت ٹرینوں کو روانہ کریں گے، جن میں سے دو ٹرینیں ڈی ڈی یو ڈویژن سے گزریں گی۔ پہلی ٹرین راجندر نگر سے نئی دہلی امرت بھارت ایکسپریس اور دوسری مالدہ ٹاؤن سے گومتی نگر (لکھنؤ) امرت بھارت ایکسپریس ہے۔ راجندر نگر سے نئی دہلی امرت بھارت ایکسپریس جمعہ کو 15:40 بجے ڈی ڈی یو اسٹیشن پہنچے گی اور 15:50 بجے روانہ ہوگی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  مالدہ ٹاؤن سے گومتی نگر جانے والی امرت بھارت ایکسپریس کو بھا گلپور سے چلائی جائے گی۔ ان دونوں ٹرینوں کے چلنے سے ہزاروں مسافروں کو بہتر سہولیات ملیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ امرت بھارت ایکسپریس کے کوچز جدید سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔

بہار میں پہلا پروگرام، بنگال میں دوپہر تقریباً تین بجے…
وزیراعظم کے دفتر (PMO) نے بتایا ہے کہ موتیہاری، بہار میں پہلے پروگرام کے بعد وزیراعظم نریندرمودی مغربی بنگال جائیں گے، جہاں وہ دوپہر تقریباً 3 بجے درگا پور میں 5000 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے ریل، سڑک، دیہی ترقی، ماہی پروری، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم مودی درگا پور میں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

They: ’’ملک کی فکر نہیں، صرف فرقہ وارانہ سیاست پر زور ہے…‘‘، ووٹ چوری معاملے پر بی جے پی پر سنجے راوت کا نشانہ

ایودھیا میں دیپوتسو کے حوالے سے سنجے راوت نے کہا کہ ایودھیا میں یہ روایت…

28 seconds ago

Sanjay Raut: ووٹ چوری میں بھی ہندو-مسلمان کرنے لگی بی جے پی، سنجے راوت کا مرکز اور بی جے پی پر حملہ

سنجے راوت نے الزام لگایا کہ اتر پردیش اور مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کی…

20 minutes ago

امیتابھ بھچن کی طبیعت خراب، ایک ہفتے کے لئے رک گئی ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کی شوٹنگ

بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کی خرابی صحت کے باعث کوئزشو 'کون بنے گا…

22 minutes ago

Maner Encounter: منیر انکاؤنٹر پر تیجسوی اور روہنی کا حکومت پر حملہ، کہا- ’’انکاؤنٹر کلچر بند ہونا چاہیے‘‘

جمعہ کے روز منیر میں پولیس کے ساتھ مبینہ تصادم میں تین افراد کی موت…

1 hour ago

Air Pollution: ملک کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی تشویشناک، دہلی-این سی آر کی اے کیو آئی 674 سے تجاوز

دہلی میں اے کیو آئی 674 ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ نوئیڈا کی ایک…

1 hour ago

Punjab Free Coaching Scheme: پنجاب حکومت کا نوجوانوں کو تحفہ، UPSC اور پی سی ایس کی تیاری ہوگی مفت

وزیراعلیٰ بھگونت مان کی قیادت والی پنجاب حکومت نے یوپی ایس سی اورپی سی ایس…

1 hour ago