سیاست

Punjab Vidhan Sabha Monsoon Session: پنجاب اسمبلی کا مانسون اجلاس 2 ستمبر سے ہوگاشروع ، بھگونت مان کابینہ کا فیصلہ

پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان کی کابینہ نے پنجاب اسمبلی کا مانسون اجلاس ستمبر کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق اسمبلی کا اجلاس 2 سے 4 ستمبر تک چلے گا۔

بدھ کو ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے فائر سیفٹی رولز میں ترمیم، فیملی کورٹ آف پنجاب میں تعینات کونسلرز کو 600 روپے یومیہ الاؤنس دینے اور پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی کی منظوری دی۔

فائر رولز میں ترامیم کی جائیں گی

پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ اور امان اروڑہ نے بدھ کو کہا کہ بھگونت کابینہ نے پنجاب فائر سیفٹی رولز میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے اب لوگوں کو ہر سال کی بجائے تین سال بعد فائر سیفٹی سے متعلق این او سی لینا پڑے گا۔ اس کے علاوہ فائر ڈپارٹمنٹ کے ریکروٹمنٹ رولز میں بھی ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خاص طور پر خواتین کے لیے بھرتی کے قوانین کو آسان بنایا گیا ہے۔ تاکہ خواتین امیدوار باآسانی فائر ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہو سکیں۔

پہلی اسپورٹس پالیسی منظور

بھگونت مان  کابینہ نے پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اب  میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کے لیے 500 اسامیوں کا کیڈر قائم کیا جائے گا۔ اس میں 460 سینئر کوچز اور 40 ڈپٹی ڈائریکٹرز کے عہدے شامل ہوں گے۔

اب پنجاب کے ہر گاؤں میں یوتھ کلب بنیں گے۔ 15 سے 35 سال کی عمر کے لوگ اس کے ممبر ہوں گے۔ اس کے لیے تقریباً آٹھ کروڑ کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ ایڈونچر اسپورٹس کو فروغ دینے کے لیے شیوالک کے قریب ایک علاقہ تیار کیا جائے گا۔ معذور بچوں کی دیکھ بھال کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔ فیملی کورٹ آف پنجاب میں تعینات کونسلرز کو 600 روپے یومیہ الاؤنس ملے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

58 mins ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

10 hours ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

11 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

12 hours ago