سیاست

BSP’S Special Strategy for General Elections: عام انتخابات کیلئے بی ایس پی کی خاص حکمت عملی،پارٹی میں تبدیلی لانے کیلئے نئے سرے سے کام شروع

اترپردیش بلدیاتی انتخابات میں شکست فاش کا سامنا کرنے کے بعد بی ایس پی سپریمو مایاوتی مسلسل پارٹی کا جائزہ لے رہی ہیں ساتھ ہی پارٹی کارکنوں کو ہدایت بھی دے رہی ہیں تاکہ 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے پارٹی کوتوانائی پہنچائی  جاسکے اور کارکنان میں جوش پیدا کرسکے۔

اطلاع  کے مطابق عام انتخابات 2024 کیلئے بی ایس پی نے خاص حکمت عملی پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ بتادیں کہ بی ایس پی نے پہلے ہی یوپی میں لوک سبھا کی سبھی 80 سیٹوں پراکیلے انتخابات لڑنے کا من بنا لیا تھا، لیکن بلدیاتی انتخابات میں ملی ہارنے بی ایس پی کو اب نئے سرے سے غور وخوض کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بی ایس پی سپریمو مایاوتی منڈل کی سطح پر کام کررہی ہیں اور نئے احکامات بھی جاری کررہی ہیں۔ بی ایس پی سپریمو مایا وتی اب ہر ضلع میں نوجوان لیڈران اور کارکنان کو ترجیح دے رہی ہیں۔

نوجوانوں کو پارٹی میں دی جائے گی ترجیح

ذرائع کے مطابق مایاوتی بلدیاتی انتخابات کے بعد پوری طرح ایکشن موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ پارٹی میں نئی جان پھونکنے کیلئے لگاتار میٹنگ کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ مایاوتی پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات بھی کررہی ہیں۔ بی ایس پی اپنی تیاریوں کو مکمل کرنے کے ساتھ ہی تنظیم میں ردوبدل بھی کرنے جارہی ہیں۔ پارٹی چارمنڈل کی جگہ اب 3-3 ڈویژن پر ایک کوآرڈینیٹ کو مقرر کرےگی۔اس بیچ پارٹی نے شمس الدین رائن کو کانپور، میرٹھ اور سہارنپور ڈویژن کی ذمہ داری  سونپ دی ہے۔ وہیں جانکاری کے مطابق شمس الدین کے پاس اتراکھنڈ کی ذمہ داری بھی رہے گی۔ دوسری جانب منقاد علی کو آگرہ، علی گڑھ اور مرادآباد ڈویژن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مایاوتی نے پارٹی دفتر میں ایک میٹنگ منعقد کی تھی جس میں سبھی اضلاع کے صدور اور ڈویژن کو اپنا پیغام دیا تھا۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران الگ الگ علاقوں میں پارٹی کی کارکردگی پر غور و خوض بھی کیا۔  اس کے بعد سے ہی پارٹی میں نئی تبدیلی لانے کی بات سامنے آرہی ہے۔ تاہم بی ایس پی سپریمو مایاوتی کی پوری طرح لوک سبھا کی سبھی سیٹوں پر نظر ہے اور پارٹی میں نئی جان پھونکنے کی کوشش میں لگ گئی ہیں۔ فی الحال دیکھنا یہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ایک بھی سیٹ نہ حاصل کرنے والی بی ایس پی لوک سبھا انتخابات میں کیا کرپاتی ہے۔

Md Hammad

Recent Posts

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

1 minute ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

27 minutes ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

43 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

1 hour ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

1 hour ago