بین الاقوامی

G20 Meeting in Jammu and Kashmir: پاکستان کو راس نہیں آرہا ہے کشمیر میں جی-20 میٹنگ، جیش محمد اور مجاہدین کو دہشت گردانہ حملہ کرنے کا حکم

G20 Meeting: ہندوستان کے کشمیر میں جی-20 ٹورازم ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس 22 سے 24 مئی تک ہوگا۔ اس کے لئے ہندوستان نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ حالانکہ پاکستان شروع سے ہی کشمیر میں ہونے والے جی-20 میٹنگ کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ اسی درمیان ایک خبر سامنے آئی ہے کہ دشمن ملک پاکستان مبینہ طور پر ہندوستان کے لئے مصیبت کھڑی کرنے کے لئے پلان تیار کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، لشکرطیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین جیسے اہم دہشت گردانہ گروپوں نے سری نگراورکشمیرمیں ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس سے متعلق پاکستان کے راولپنڈی میں ایک میٹنگ بھی کی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی) نے بھی حصہ لیا ہے۔ اس میٹنگ میں آئی ایس آئی کی طرف سے کرنل شایان لیڈ کررہا ہے۔

ہندوستان نے سیکورٹی میں اضافہ کیا

 پاکستانی دہشت گرد تنظیموں نے جی-20 میٹنگ کو ناکام کرنے کے لئے کشمیر کے جنوب پیر پنجال علاقہ سے دراندازی بھی شروع کردی ہے۔ اس بات کی جانکاری موصول ہوتے ہی ہندوستان نے سری نگر کے آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ اس کے لئے ہندوستانی حکومت نے کمانڈو کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ اسی درمیان چین نے بھی ہندوستان میں ہونے والی جی-20 میٹنگ سے اپنے آپ کو الگ کردیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ جموں وکشمیرایک متنازعہ خطہ ہے۔ اس سے پہلے پاکستان اور چین نے پہلے بھی مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیر کے بارے میں غلط بیان دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر موضوع پر چین نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے سری نگر میں ہونے والی جی-20 میٹنگ میں شامل ہونے سے کیا انکار!

پاکستان میں نئی دہشت گرد تنظیم لانچ؟

حالانکہ پاکستان کئی بار موقع کی تلاش میں رہتا ہے کہ وہ کیسے ہندوستان کے داخلی موضوعات کو دنیا کا موضوع بناکر پیش کرسکے۔ اسی درمیان پاکستان نے کشمیر میں جی-20 کی میٹنگ منعقد کرنے سے کچھ ہفتے پہلے پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں جانباز فورس (Jabbaaz Force) نام کی ایک نئی دہشت گرد تنظیم لانچ کیا ہے۔ یہ بڑا انکشاف پاکستانی سرگرم امجد ایوب مرزا نے کیا ہے۔ وہ ایک رائٹراور حقوق انسانی کارکن ہیں، جو پی اوکے کے میر پور کے رہنے والے ہیں۔ جانباز فورس ایک پاکستانی نیم فوجی دستہ کے نام ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago