سیاست

Haryana Election 2024: منوہر لال کھٹر کے بھتیجے کی 24 گھنٹے میں بی جے پی میں واپسی، کہا – ‘میں کانگریس میں چائے پینے گیا تھا ‘

سابق وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر کے بھتیجے Ramit Khattar نے صبح بی جے پی چھوڑ کر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور شام کو گھر واپس آکر دوبارہ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ اس دوران رامیت کھٹر نے کہا کہ وہ کانگریس ایم ایل اے بی بی بترا کے پاس چائے پینے گئے تھے، لیکن انہوں نے اس کا سیاسی فائدہ اٹھایا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کے بھتیجے Ramit Khattar نے روہتک کے کانگریس ایم ایل اے بھارت بھوشن بترا کی قیادت میں صبح رسمی طور پر کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ کانگریس ایم ایل اے بی بی بترا نے خود بتایا تھا کہ وہ کانگریس میں شامل ہونے والے منوہر لال کھٹر کے بھتیجے ہیں۔ کانگریس میں ان کا پورا احترام کیا جائے گا۔

اس کے بعد شام تکRamit Khattar نے کانگریس کو جھٹکا دیتے ہوئے پھر دوبارہ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ منیش گرووی کی قیادت میں سابق وزیر اور روہتک سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے، انہوں نے دوبارہ زعفرانی پٹکا پہنا۔ رامیت کھٹر نے کہا کہ ان کے ساتھ  دھوکہ ہوا ہے۔ انہیں بی جے پی پر بھروسہ ہے اور وہ ایم ایل اے بی بی بترا کے پاس صرف چائے پینے گئے تھے، لیکن ان کا فائدہ اٹھایا گیا۔

کانگریس کا دعویٰ، بی جے پی کی شکست یقینی ہے

قابل ذکر با ت یہ ہے کہ ان دنوں ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاست اپنے عروج پر ہے۔ ایک طرف بی جے پی ہریانہ میں مسلسل تیسری بار اقتدار میں واپسی کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تو دوسری طرف کانگریس اقتدار میں واپسی کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے۔ سابق وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا، ان کے بیٹے دیپندر ہڈا، سابق مرکزی وزیر کماری سیلجا سمیت کانگریس کے سبھی لیڈر یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔

ہریانہ کی کل 90 اسمبلی سیٹوں پر 5 اکتوبر 2024 کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ind Vs Ban Test: وراٹ کوہلی پہلے ٹیسٹ میں ہوئے فلاپ ، وراٹ کوہلی نہیں بناسکے یہ یکارڈ، ریکارڈ سےصرف 35 رنز دور

وراٹ  کوہلی بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں مکمل طور…

14 mins ago

Women’s empowerment: خواتین کو آگے بڑھانا

یو ایس ایڈ اور سیوا بھارت نے ہندوستان بھر میں اقتصادی لچک کو فروغ دیتے…

56 mins ago

Rahul Gandhi big statement on alleged use of ‘animal fat: تروپتی بالاجی لاڈو معاملے پر راہل گاندھی نے  مذہبی مقامات کے تقدس کے حوالے سے دیا بیان

اس کے ساتھ ہی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ 'پورے ہندوستان…

56 mins ago