سیاست

Lok Sabha Election Exit Poll 2024: ایگزٹ پولز کی کوئی اہمیت نہیں ہے – ممتا بنرجی، غصہ اپنے ہی لوگوں پر نکالا

لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول آچکے ہیں۔ تقریباً تمام ایگزٹ پولز نے بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے امکان کی پیش گوئی کی ہے۔ ایسے میں اب ممتا بنرجی نے ان ایگزٹ پولز پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے اتوار کو کہاایگزٹ پول کی پیشین گوئیوں کا زمین سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ دو مہینے پہلے گھر بیٹھ کر تیار کی گئی ہیں۔

ٹی وی 9-بنگلہ سے بات چیت  کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ جس طرح بی جے پی نے واضح کیا ہےور غلط معلومات پھیلائی کہ مسلمان ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کا ریزرویشن چھین رہے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ مسلمانوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا ہے۔ میرے خیال میں سی پی آئی (ایم) اور کانگریس نے بنگال میں بی جے پی کی مدد کی۔

ایگزٹ پولز کی کوئی اہمیت نہیں ہے – ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ ایگزٹ پول کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ یہی نہیں انہوں نے ایگزٹ پول دکھانے پر میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا ہم نے دیکھا ہے کہ 2016، 2019 اور 2021 میں ایگزٹ پول کیسے کرائے گئے تھے۔ ان میں سے ایک بھی درست ثابت نہیں ہوا۔ ممتا بنرجی نے کہایہ ایگزٹ پول 2 مہینے پہلے گھر بیٹھے کچھ لوگوں نے میڈیا کے لیے تیار کیا ہے۔ سی ایم بنرجی نے کہا کہ ان کی ریلیوں میں آنے والے لوگوں کا ردعمل ایگزٹ پولس کی پیشین گوئیوں سے میل نہیں کھاتا ہے۔

بیشتر ایگزٹ پولز میں این ڈی اے کو بھاری اکثریت ملتی نظر آرہی ہے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بیشتر ایگزٹ پولز میں این ڈی اے کو بھاری اکثریت ملتی نظر آرہی ہے۔ مغربی بنگال میں بھی زیادہ تر ایگزٹ پولز نے بی جے پی کو ٹی ایم سی سے زیادہ سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا، اس الیکشن  میں اکھلیش، تیجاشوی، اسٹالن، ادھو ٹھاکرے اچھا کر رہے ہیں۔ علاقائی پارٹیاں ہر جگہ اچھا کام کر رہی ہیں۔

ووٹر ایگزٹ پول کیا کہہ رہے ہیں؟

ایگزٹ پول میں NDA کو 353 سے 383 سیٹیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ جبکہ انڈیا الائنس کو 152 سے 182 سیٹیں ملتی نظر آ رہی ہیں۔ دوسروں کو 4-12 سیٹیں مل رہی ہیں۔ وہیں اگر ہم بنگال کی بات کریں تو اے بی پی سی ووٹر کے سروے میں بی جے پی 23-27 سیٹیں جیتتی نظر آرہی ہے۔ ٹی ایم سی کو 13 سے 17 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ وہیں بنگال میں کانگریس 1-3 سیٹیں جیت سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

6 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago