سیاست

Lucknow, MLA Dr. Rajeshwar Singh will be the keynote speaker: ماحولیاتی تحفظ کی اصل چابی سیاسی عزم، آج لکھنؤ کے نیشنل پی جی کالج میں اہم سمپوزیم، ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ ہوں گے مہمانِ خصوصی

ماحولیاتی تحفظ پر باتیں تو بہت ہوتی ہیں، لیکن اصل فرق تب پڑتا ہے، جب پالیسیوں کے ساتھ سیاسی عزم بھی مضبوط ہو۔ جب لیڈر صرف اعلانات نہ کریں، بلکہ مضبوط فیصلے لیں، تب جا کر ماحولیات کا تحفظ زمینی سطح پر نظر آتا ہے۔

ایسے ہی اہم موضوع پر آج لکھنؤ میں ایک فکری سمپوزیم (گوشہِ فکر) کا انعقاد ہو رہا ہے، جہاں نہ صرف ماحولیاتی بحرانوں پر گفتگو ہوگی، بلکہ ان کے حل پر بھی سنجیدہ مکالمہ دیکھنے کو ملے گا۔

پروگرام کب اور کہاں ہو رہا ہے؟

یہ پروگرام آج بروز ہفتہ، 5 جولائی شام 4 بجے سے لکھنؤ کے معروف نیشنل پی جی کالج (رانا پرتاپ مارگ) میں منعقد ہوگا۔
یہ پروگرام لوک ادھیکار منچ کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے لوگ شامل ہوں گے، جیسے طلبہ، ماحولیاتی کارکن، پالیسی ساز اور باشعور شہری۔

ڈاکٹر راجیشور سنگھ کریں گے خطاب

اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ (حلقہ سروجنی نگر) موجود ہوں گے۔ اپنے دوٹوک خیالات اور سماجی مسائل پر واضح موقف کے لیے معروف ڈاکٹر سنگھ اس بار ماحولیاتی بحران اور سیاسی ذمہ داری کے باہمی تعلق پر اپنی بات رکھیں گے۔

ایسے پروگرام کیوں ضروری ہیں؟

آج جب دنیا موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور پانی کے بحران جیسے مسائل کا سامنا کر رہی ہے، تو یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ ہم صرف سائنسی یا سماجی سطح پر ہی نہیں بلکہ، سیاسی سطح پر بھی ٹھوس قدم اٹھائیں۔ کیونکہ پالیسیاں وہیں بنتی ہیں، جہاں سیاسی ارادے موجود ہوں۔

ایسے میں یہ سمپوزیم صرف ایک رسمی پروگرام نہیں، بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے ،جہاں مستقبل کی سمت طے ہو سکتی ہے۔ اگر رہنما، عوام اور باشعور تنظیمیں ایک سوچ پر آئیں، تو نتائج بھی حقیقی ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس  اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

11 hours ago