سیاست

Union Home and Cooperation Minister Amit Shah: امِت شاہ نے ملک کی پہلی قومی کوآپریٹو یونیورسٹی کی بنیاد رکھی، وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل بھی رہے موجود

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تریبھون کوآپریٹیو یونیورسٹی کا بھومی پوجن اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ پروگرام گجرات کے ضلع آنند میں منعقد کیا گیا ،جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تریبھون کوآپریٹیو یونیورسٹی کوآپریٹو سیکٹر سے وابستہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے مقصد سے تعمیر کی جارہی ہے۔ یہ ملک کی پہلی یونیورسٹی ہوگی جو کوآپریٹو سیکٹر پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گی۔

ملک کو متحد کرنے میں سردار پٹیل کا اہم کردار

بھومی پوجن پروگرام کے دوران امت شاہ نے ملک کو متحد کرنے میں سردار پٹیل کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے ملک کو متحد کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا اور انہوں نے تعاون پر مبنی تحریک کو بھی مضبوط کیا۔ ایسے میں ان کے یوم پیدائش پر اس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنا بہت اہم قدم ہے۔

یونیورسٹی پورے ملک کی کوآپریٹو تحریک کو ایک نئی سمت دے گی

اس موقع پر وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے کہا کہ یہ یونیورسٹی گجرات اور پورے ملک کی کوآپریٹو تحریک کو ایک نئی سمت دے گی اور نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی نہ صرف تعلیم کا مرکز بنے گی، بلکہ کوآپریٹو اداروں کو تحقیق اور اختراع کا پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گی۔ حکومت کا خیال ہے کہ یہ یونیورسٹی مستقبل میں کوآپریٹیو کے شعبے میں انقلاب لانے کا کام کرے گی اور ملک کو خود انحصار بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی بنیاد پر، یونیورسٹی کا تعلیمی ڈھانچہ بہت سے لچکدار اور کثیر الشعبہ پروگرام پیش کرے گا ،جس میں پی ایچ ڈی، انتظامی سطح پر ڈگری، سپروائزری سطح پر ڈپلومہ اور آپریشنل سطح پر سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔ یہ اپنے کیمپس اور دیگر ریاستوں میں موضوع کے لحاظ سے اسکول قائم کرے گا اور کوآپریٹو تعلیم اور تربیت کے معیار کو معیاری بنانے کے لیے ایک قومی نیٹ ورک بنائے گا۔ امت شاہ کئی بڑے پروگراموں میں حصہ لینے جا رہے ہیں ،جس کا مقصد ہندوستان کی کوآپریٹو تحریک کو مضبوط بنانا ہے۔

آئندہ چار سالوں میں 200 سے زائد کوآپریٹو اداروں کو شامل کیا جائے گا۔

ایک قومی نیٹ ورک بنانے کے لیے یونیورسٹی اگلے چار سالوں میں 200 سے زیادہ موجودہ کوآپریٹو اداروں کو شامل کرنے کی کوشش کرے گی۔ کوآپریٹو اسٹڈیز پر مبنی پی ایچ ڈی پروگراموں کے ذریعے یونیورسٹی ایک مضبوط اساتذہ کی بنیاد تیار کرے گی۔ یہ ہندوستان کے اندازے کے مطابق 40 لاکھ کوآپریٹو اہلکاروں اور 80 لاکھ بورڈ ممبران کی مہارت کی ترقی اور صلاحیت سازی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

کوآپریٹو تعلیم ابھی چند ریاستوں تک محدود ہے

فی الحال کوآپریٹو تعلیم چند ریاستوں تک محدود ہے اورمختلف اداروں میں پھیلی ہوئی ہے، جواس شعبے میں بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ فی الحال ہندوستان میں کوئی ادارہ جاتی میکانزم نہیں ہے، جس میں تحقیق اورترقی کی مدد کی جائے، جس میں کوآپریٹیو، خاص طور پر دیہی علاقوں کے لیے اختراعات اورسستی ٹیکنالوجیزپرتوجہ دی جائے۔ ریلیز میں کہا گیا۔ اس کو مدنظررکھتے ہوئے یونیورسٹی میں ایک وقف ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل قائم کی جائے گی،جو کوآپریٹوسیکٹرمیں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا کام کرے گی اوراسے منسلک اداروں میں بھی فروغ دے گی۔ اس کےعلاوہ یہ ہندوستان میں دنیا کے بہترین طریقوں کو قائم کرنے کے لیے قومی اوربین الاقوامی معروف اداروں کے ساتھ تال میل قائم کرے گا۔

بھارت  ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Football Player Kajra Murmu Dies: فٹبال میدان میں خوفناک حادثہ! میچ کے دوران ٹکر سے بے ہوش ہوا کھلاڑی، علاج کے دوران موت

بوکارو میں میچ کے دوران 37 سالہ کھلاڑی کجرا مرمو دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے…

1 hour ago

Rahul Gandhi Attacks BJP: گیانیش کمار کو پہلے امپائر بنایا، پھر ’میچ فکسنگ‘ کی ذمہ داری بھی دے دی؟ راہل گاندھی کا بی جے پی پر حملہ

کیرالہ کے سابق چیف سیکریٹری جیجی تھامسن کے دعوے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل…

1 hour ago

Kunal Ghosh Car Attack: ’مجھے واپس لوٹنے کے لیے کہا جا رہا تھا‘، ٹی ایم سی رکن اسمبلی کونال گھوش کی گاڑی پر حملہ، ممتا بنرجی نے کی مذمت

سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مجوزہ عوامی ریلی سے قبل سیاسی کشیدگی دیکھنے کو…

2 hours ago

Uttar Pradesh Heavy Rain: یوپی میں 50 گھنٹے سے طوفانی بارش کا قہر، 17 افراد جاں بحق، 32 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…

2 hours ago