نئی دہلی: بہار میں ووٹر لسٹ کے خصوصی نظر ثانی (SIR) کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ یہ درخواست ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز یعنی ADR نے دائر کی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن کے اس حکم کو ’من مانی‘ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے مداخلت کی درخواست کی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ اگر 24 جون کے ایس آئی آر آرڈر کو منسوخ نہیں کیا گیا تو لاکھوں ووٹرز اپنے نمائندے منتخب کرنے سے محروم ہو سکتے ہیں۔
بنیادی حق کی خلاف ورزی کرتا ہے ایس آئی آر
درخواست میں مزید کہا گیا ہے، ’’ووٹر لسٹ کے خصوصی نظر ثانی لوگوں کے مساوات اور زندگی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ عوامی نمائندگی ایکٹ، 1950 اور الیکٹورل رجسٹریشن رولز، 1960 کی دفعات کے خلاف ہے۔ اس لیے اس آرڈر کو منسوخ کیا جانا چاہیے۔‘‘
3 کروڑ سے زیادہ ووٹرس نہیں دے پائیں گے ووٹ
عرضی گزار نے اندازہ لگایا ہے کہ 3 کروڑ سے زیادہ رائے دہندگان، خاص طور پر پسماندہ گروہوں جیسے ایس سی، ایس ٹی اور تارکین وطن مزدوروں کو ایس آئی آر کے حکم میں سخت شرائط کی وجہ سے ووٹ دینے کے حق سے محروم ہو سکتے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن نے ایک خاص عمل شروع کیا ہے، جسے مختصراً SIR کہا جا رہا ہے۔ دراصل آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے ووٹر لسٹ کو کسی بھی الیکشن سے پہلے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے جو کہ ایک عام عمل ہے لیکن اس بار الیکشن کمیشن نے یکم جولائی سے ووٹر لسٹ کا خصوصی جائزہ شروع کیا ہے۔
اپوزیشن پارٹیاں مسلسل اٹھا رہی ہیں سوال
اپوزیشن اس پر مسلسل سوالات اٹھا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے دلیل دی تھی کہ بہار میں ووٹر لسٹ کی سنجیدگی سے نظرثانی کا ایسا آخری عمل سال 2003 میں ہوا تھا، اس کے بعد سے یہ عمل دوبارہ نہیں ہو سکا۔ اس لیے یہ مہم ضروری ہے۔ اس جائزے کے لیے الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے لیے ایک فارم تیار کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ویٹیکن کے مطابق، 71 سالہ پوپ تقریباً تین گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رہے، جبکہ سرجری…
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور راس…
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان 18 اکتوبر کی مقررہ مدت کے چند روز بعد ہو…
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…