سیاست

Kiren Rijiju Message to Opposition on Operation Sindoor: جب راون نے لکشمن ریکھا پار کی تو لنکا جل گئی – آپریشن سندور پر بحث سے پہلے کرن رجیجو کا اپوزیشن کو میسج

پارلیمنٹ میں آپریشن سندور پر بحث سے قبل مرکزی وزیر کرن رجیجو نے پیر (28 جولائی 2025) کو پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر بھارت کی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے ہندو مقدس کتاب رامائن کا حوالہ دیا۔

پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پیر (28 جولائی 2025) کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:”جب راون نے لکشمن ریکھا پار کی، تو لنکا جل گئی۔ جب پاکستان نے بھارت کی کھینچی ہوئی لال لکیر کو پار کیا، تو دہشت گرد کیمپ آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔”

دہلی میں مرکزی وزیر نے کانگریس سمیت پوری اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کی پارلیمنٹ میں پاکستان کی زبان نہ بولیں، جس سے فوج کا حوصلہ پست ہو۔ انہوں نے کہا:”ہم کانگریس سے کہنا چاہیں گے کہ وہ پارلیمنٹ میں ملک مخالف بات نہ کریں۔ وہ ایسی کوئی بات نہ کریں، جس سے بھارتی فوج کو تکلیف پہنچے۔ آپریشن سندور بھارت کے بدلتے ہوئے چہرے کی علامت ہے۔”

کیلاش کھیر کا گانا بھی پوسٹ کیا

اس کے ساتھ ہی کرن رجیجو نے کیلاش کھیر کا ایک گانا بھی شیئر کیا، جس کے بول تھے کہ یہ آپریشن بھارت کی “آن، بان، اور سوا بھیمان” کے لیے تھا۔ ایک منٹ کی اس ویڈیو کلپ کی شروعات وزیراعظم نریندر مودی کے ایک جملے سے ہوتی ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ:“آپریشن سندور ملک کی ہر ماں، بہن اور بیٹی کو وقف ہے۔“

پیر کو لوک سبھا میں اس خاص بحث کے لیے سولہ گھنٹے مختص کیے گئے ہیں، جب کہ منگل 29 جولائی کو راجیہ سبھا میں بھی اتنی ہی مدت تک بحث ہوگی۔
اپوزیشن لگاتار آپریشن سندور پر بحث کی مانگ کر رہا تھا، حتیٰ کہ اس نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

آپریشن سندور 22 اپریل 2025 کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا جواب تھا، جس میں خاص طور پر سیاحوں سمیت 26 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
بھارتی فوج نے سخت ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے اندر گھس کر کئی دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

How Air Pollution Triggers Headaches: آلودگی کے درمیان گھر سے نکلتے ہی ہونے لگتا ہے سر درد؟ تھکن نہیں، خراب ہوا بھی ہو سکتی ہے وجہ

آلودہ ہوا سے مکمل طور پر بچنا مشکل ہے، لیکن کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے…

8 minutes ago

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

52 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

2 hours ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

4 hours ago