سیاست

Arvind Kejriwal Liquor Case: ‘کجریوال جھوٹ بول رہے ہیں، شراب کے معاملے میں ان کے…’، مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے دہلی کے وزیر اعلیٰ پر لگائے سنگین الزامات

Arvind Kejriwal Liquor Case: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کو پیشکش کرنے کے الزامات پر مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ شراب گھوٹالہ کیس سے ان کا کوئی تعلق ضرور  ہوگا اس لیے ایجنسی ان سے تفتیش کر رہی ہے۔ اروند کیجریوال کے وزیر اتنے دنوں سے جیل میں ہیں۔ اور وہ عدالت جا رہے ہیں اور ان کے بڑے بڑے وکیل ان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ معاملہ سنگین ہے۔

ارجن رام میگھوال کے جوابی حملے سے پہلے اےاےپی کنوینر اروند کیجریوال نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی نے انہیں  پارٹی میں  شامل ہونے کی پشکش  کی تھی۔ اروند کیجریوال جو ای ڈی کے 5ویں سمن کے بعد بھی پوچھ گچھ کے لےحاضر نہیں  ہوئے،اتوار کو کہا تھا – مجھ پر بی جے پی میں شامل ہونے کے لےدباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ یہ لوگ جتنی چاہیں جتنی سازش کرلیں پر کچھ نہیں ہونا والاہے۔ میں بھی  ثابت قدم ہوں اور جھکنے والا نہیں ہوں۔وہ کہتے ہیں کہ بی جے پی میں آؤ لیکن میں کہتا ہوں کہ بالکل نہیں آؤں گا۔ میں کبھی بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گا۔

‘صرف اسپتال اوراسکول بن رہے ہیں’

کیجریوال نے مزید کہا کہ “ہم بی جے پی میں کیوں شامل ہوں؟ ہم بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گے، اگر آپ بی جے پی میں شامل ہوں گے تو سارا خون معاف ہو جائے گا۔ ہم نے کیا غلط کیا ہے؟ ہم صرف اسکول بنا رہے ہیں، ہم صرف اسپتال بنا رہے ہیں۔”

ایم ایل اے پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات بھی لگائے گئے

اے اے پی کنوینر بننے سے پہلے دہلی حکومت کے وزیر آتشی نے بی جے پی پر الزام لگایا تھا کہ اس کے لیڈر آپ ایم ایل اے کا شکار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بی جے پی نے ان الزامات پر سخت ناراضگی ظاہر کی تھی اور انہیں غلط قرار دیا تھا اور دہلی پولیس کی کرائم برانچ کو شکایت دی تھی اور کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ کرائم برانچ معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ کرائم برانچ نے  4 فروری 2024 کو اروند کیجریوال اور آتشی کو نوٹس بھیج کر 5 فروری 2024 تک اس معاملے میں ثبوت دینے کو کہا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…

1 hour ago

Kiren Rijiju Targets Rahul Gandhi: ’اب ڈرامہ بند کیجیے…‘، کرن رجیجو کا راہل گاندھی پر سخت حملہ، پی ایم مودی سے سیکھنے کا مشورہ

راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…

2 hours ago

Adani Swirl Transit Hotel: نوی ممبئی ایئرپورٹ پر اڈانی گروپ نے شروع کیا Swirl ٹرانزٹ ہوٹل، اب ایئرپورٹ کے اندر ہی آرام اور کام کی سہولت

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…

2 hours ago