سیاست

Anna Hazare on Arvind Kejriwal Arrest:’کجریوال نے کروڑوں ہندوستانیوں کا بھروسہ توڑا’انا ہرارے نے کہا تحریک کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر انا ہزارے نے خط لکھا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی شراب پالیسی اور اس کے ذریعے کی گئی بدعنوانی کے سلسلے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ سب سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ بدعنوانی کے خلاف لڑنے والی ملک کی سب سے بڑی جن لوک پال تحریک میں میرے ساتھی اروند کیجریوال کو بدعنوانی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انا ہزارے نے خط میں مزید لکھا، “جن ساری باتوں کے خلاف لڑنے میں میں نے اپنی پوری زندگی گزاری، اس کے برعکس کیجریوال نے کروڑوں ہندوستانیوں کا اعتماد توڑا ہے۔ اس طرح کے رویے سے سماجی تحریکوں میں کام کرنے والے لوگوں کا اعتماد ختم ہو گیا ہے۔ ”  اب یہ واضح ہو چکاہے کہ ایک مقدس تحریک کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا۔”

‘سچ عوام کے سامنے لانے کا کہا’

انا ہزارے نے اپنے خط میں مزید لکھا، “میں نے خود دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 30 اگست 2022 کو دہلی حکومت کی شراب پالیسی کے ذریعے کی گئی بدعنوانی کے سامنے آنے کے بعد ایک خط لکھا تھا۔ اس میں میں نے انہیں بتایا کہ میں اس پورے معاملے کے بارے میں جاننے کے بعد حیران اور مایوس ہوں۔ اس پورے معاملے کی آخر تک تحقیقات ہونی چاہیے اور مجھے امید ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد حقیقت عوام کے سامنے آئے گی اور مجرموں کو سزا ملے گی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ایک تحریک کو سیاسی عزائم کے لیے تباہ کیا گیا۔ اس بات پر بہت دکھ ہوا۔ آج اس تحریک کا سیاسی آپشن بھی ناکام ہو چکا ہے، یہ بدقسمتی ہے۔

’کجریوال کی حالت پر کوئی دکھ نہیں‘

جمعہ 22 مارچ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انا ہزارے نے کہا تھا کہ جب اروند کیجریوال اور منیش سسودیا تحریک کے دوران ہمارے ساتھ آئے تھے۔ تو میں نے ان دونوں سے کہا تھا کہ وہ ملک کی بھلائی کے لیے کام کریں۔ لیکن، ان دونوں نے میری بات پر دھیان نہیں دیا۔ نہ ہی کیجریوال نے میری بات سنی۔ ایسی حالت میں میں انہیں کوئی مشورہ نہیں دوں گا اور ساتھ ہی میں کیجریوال کی حالت سےمجھے کو دکھ  نہیں ہے ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

10 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

4 hours ago