جے کے این سی کے سربراہ فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کے گاندربل کے گگنگیر میں دہشت گردانہ حملے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے پیر کو کہا کہ کشمیر پاکستان نہیں بنے گا۔ عبداللہ نے کہا، ‘یہ بہت دردناک واقعہ ہے۔ ان ظالموں کو اس سے کیا ملے گا؟ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے یہاں پاکستان بنے گا؟ میں پاکستان کے حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ واقعی بھارت سے دوستی چاہتے ہیں تو وہ یہ سلسلہ بند کریں۔ کشمیر پاکستان نہیں بنے گا۔ مہربانی کر کے ہمیں عزت سے جینے دیں۔ ترقی کرنے دیں۔ کب تک آپ لوگ ہمیں مصیبت میں ڈالتے رہیں گے؟
فاروق عبداللہ نے پاک بھارت دوستی پر کیا کہا؟
ان کا کہنا تھا کہ ’وہ (دہشت گرد) وہاں (پاکستان) سے آرہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ معاملہ ختم ہو۔ ہم لوگ آگے بڑھیں، مشکلیوں سے آگے نکلیں ، میں پاکستان کے حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر وہ بھارت سے دوستی چاہتے ہیں تو یہ سب روکنا ہوگا۔ کشمیر پاکستان نہیں بنے گا،نہیں بنے گا ۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ برائے مہربانی ہمیں عزت سے جینے دیں، ہمیں ترقی کرنے دیں۔ کب تک ہمیں مصیبت میں ڈالتے رہیں گے؟ آپ نے 47 19سے شروع کیا بے گناہوں کومارا۔ جب 75 سال میں پاکستان نہیں بنا تو کیا اب بنے گا؟
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ اللہ کے لیے اپنے ملک کی ترقی کو دیکھیں۔ ہمیں خداکے لئے چھوڑ دیں، ہم مشکلات سے نکلنا چاہتے ہیں، ہم غربت اور بے روزگاری سے نکلنا چاہتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو یہ سب کوبند کرنا ہوگا۔
دہشت گرد حملہ کب ہوا؟
اتوار 20 اکتوبرکو سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ پر ایک سرنگ کی تعمیر کے مقام پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک ڈاکٹر اور چھ مزدور مارے گئے۔ نامعلوم دہشت گردوں نے یہ حملہ اس وقت کیا جب گاندربل کے گنڈ میں ٹنل پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدور اور دیگر ملازمین شام دیر گئے اپنے کیمپ واپس جا رہے تھے۔
بھارت ایکسپریس
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی دیر رات ایس ٹی ایف میرٹھ کو خفیہ اطلاع…
ایل جی کی طرف سے کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ…
ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ افیشینسی کی ذمہ داری ارب پتی ایلون مسک کو سونپی گئی ہے۔…
انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے حل…
جموں و کشمیر کے ایک دور افتادہ گاؤں میں تین خاندانوں کے 17 افراد پراسرار…
صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کے پہلے منٹوں میں ایک دوسری ایمرجنسی کا اعلان…