سیاست

Kangana Ranaut reacts to PM Modi and Meloni’s video: کنگنا رناوت کا پی ایم مودی اور میلونی کے ویڈیو پر ردعمل، کہا- وزیراعظم خواتین کو بہت کمفٹیبل رکھتے ہیں

کنگنا رناوت اکثر سوشل میڈیا پر پی ایم مودی کی حمایت میں پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ اب کنگنا نے پی ایم مودی اور اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ جارجیا  میلونی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔جس میں وہ پی ایم مودی کے ساتھ ہنس رہی ہیں۔ اس

کے بعد وہ میلوڈی سے ہیلو یعنی میلونی اور مودی سے ہیلو کہتی ہیں۔ اب کنگنا نے یہ ویڈیو شیئر کرکے پی ایم کی تعریف کی ہے۔

کنگنا نے کیا کہا؟

کنگنا نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، ‘مودی جی کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ خواتین کو بہت  کمفٹیبل  رکھتے ہیں اور انہیں یہ احساس کراتے  ہیں کہ وہ ان کا ساتھ دے رہے ہیں اور انہیں آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے، پی ایم میلونی کو لگتا ہے کہ مودی جی ان کی ٹیم   میلونی میں ہیں۔

آئیے آپ کو کنگنا کے بارے میں بتاتے ہیں کہ وہ حال ہی میں منڈی کی ایم پی بنی ہیں۔ ان کی  فلموں کی بات کریں تو وہ اب فلم ایمرجنسی میں نظر آئیں گی۔ کنگنا  رناوت اس فلم میں اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے خود کنگنا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں کنگنا  رناوت کے علاوہ انوپم کھیر، شریاس تلپڑے، مہیما چودھری، ملند سومن بھی نظر آئیں گے۔ یہ فلم کئی بار ملتوی ہو چکی ہے۔

پہلے یہ فلم 14 جون کو ریلیز ہونا تھی لیکن کنگنا رناوت انتخابی مہم میں مصروف ہونے کی وجہ سے فلم کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کے حوالے سے ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago