بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: عیدالاضحیٰ کے موقع پرہندوستانی مسلمانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا ہے کہ اسلام میں قربانی کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ یہ ایک مذہبی عمل ہے، جس پرعمل کرنا ہراستطاعت رکھنے والے مسلمان پرلازم ہے۔ اس لئے جس شخص پر قربانی واجب ہے، اسے ہرحال میں اس فرض کو نبھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کودیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ مسلمان خود احتیاط سے کام لیں۔
ممنوعہ جانوروں کی قربانی سے پرہیز کریں
مولانا ارشد مدنی نے مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ قربانی کے جانوروں وغیرہ کی تصویریں خاص طورپر سوشل میڈیا پر شیئرنہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ مسلمانوں کو قربانی کرتے وقت حکومتی احکامات پر پوری طرح عمل کرنا چاہئے۔ ممنوعہ جانوروں کی قربانی سے اجتناب کریں اورچونکہ مذہب میں اس کی جگہ کالے جانورکی قربانی جائز ہے، اس لئے بہترہے کہ اسے کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لئے کافی سمجھا جائے۔
شرپسند عناصر سے ہوشیار رہنے کی اپیل
جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی جگہ پرشرپسند عناصر کالے جانورکی قربانی سے بھی روکتے ہیں تو سمجھ داراور دانشمند لوگوں کے ذریعہ مقامی انتظامیہ کو بھروسے میں لے کرقربانی کی جائے۔ اگر پھربھی خدا نہ کرے کہ اس مذہبی عمل کو نبھانے کا کوئی راستہ نہ نکلے توجس قریبی آبادی میں کوئی پریشانی نہ ہو، وہاں قربانی کرا دی جائے، لیکن جس جگہ قربانی ہوتی آئی ہے اورفی الحال پریشانی ہے، وہاں کم ازکم بکرے کی قربانی ضرورکی جائے اورانتظامیہ کے دفترمیں اس کو درج بھی کرا دیا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی پریشانی نہ ہو۔
صفائی وستھرائی پر خاص توجہ دینے کی اپیل
مولانا ارشد مدنی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے باقیات کوسڑکوں، گلیوں اورنالوں میں نہ ڈالیں بلکہ باقیات کو اس طرح دفن کردیا جائے کہ اس سے بدبو نہ پھیلے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں سے عیدالاضحیٰ کے موقع پرصفائی ستھرائی پر خاص طور پر توجہ دینی چاہئے۔ ہرممکن کوشش کی جائے کہ ہمارے کام سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ شرپسند عناصر کی طرف سے کسی شرپسندی پر احتیاط اور صبرسے کام لیتے ہوئے معاملے کی شکایت مقامی تھانے میں ضروردرج کرائی جانی چاہئے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…