سیاست

INDIA Alliance Meeting Schedule: انڈیا اتحاد نے ممبئی میٹنگ کا شیڈول کیا جاری، جانیں کب کیا ہوگا؟

INDIA Alliance Meeting Schedule: انڈیا الائنس نے ممبئی میں ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ میٹنگ 31 اگست اور 01 ستمبر یعنی جمعرات اور جمعہ کو ممبئی کے گرینڈ حیات ہوٹل میں منعقد  ہونی ہے۔ بدھ 30 اگست کو شام 4 بجے مہا وکاس اگھاڑی کی پریس کانفرنس ہوگی۔اس پریس کانفرنس میں میٹنگ کے بارے میں معلوما ت   دی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق 31 اگست جمعرات کو آل انڈیا اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کے رہنما ممبئی پہنچیں گے اور  6 سے 6:30 بجے تک مہمانوں کا استقبال کیا جائے گا۔ اس کے بعد تمام رہنما شام 6.30 بجے ایک غیر رسمی میٹنگ کریں گے۔ 31 اگست کو رات 8 بجے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا  جائے گا۔ جس کی میزبانی شیوسینا یو بی ٹی کے صدر ادھو ٹھاکرے کریں گے۔

اتحاد کا لوگو جاری کیا جائے گا

انڈیا الائنس کی میٹنگ کا مرکزی پروگرام جمعہ یعنی یکم ستمبر کو ہونا ہے۔ اس سے پہلے اتحادی رہنما صبح 1.15 بجے گروپ فوٹو سیشن کریں گے۔ اس کے بعد جلسہ شروع ہوگا ۔جو دو بجے تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے آغاز سے قبل اتحاد کا لوگو جاری کیا جائے گا۔

اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین دوپہر دو بجے مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام لنچ میں حصہ لیں گے۔ سہ پہر 3.30 بجے انڈیا الائنس کی پریس کانفرنس ہوگی۔

یہاں شیڈول ہے

30 اگست، شام 4 بجے – مہا وکاس اگھاڑی کی پریس کانفرنس

31 اگست، شام 6 بجے – مندوبین کا استقبال

31 اگست، شام 6.30 بجے – غیر رسمی ملاقات

31 اگست، رات 8 بجے – ادھو ٹھاکرے کی طرف سے عشائیہ

1 ستمبر، صبح 10.15 بجے – گروپ فوٹو سیشن

یکم ستمبر، صبح 10.30 بجے سے دوپہر 2 بجے تک – لوگو کی نقاب کشائی اور انڈیا الائنس میٹنگ

1 ستمبر، دوپہر 2 بجے – MPCC اور MRCC کے ذریعہ لنچ

یکم ستمبر، سہ پہر 3.30 بجے – انڈیا الائنس کی پریس کانفرنس

اجلاس میں 5 وزیراعلیٰ، 80 رہنما پہنچیں گے۔
انڈیا الائنس کی ممبئی میٹنگ میں 5 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور 26 پارٹیوں کے تقریباً 80 لیڈروں کے پہنچنے کی امید ہے۔ اس میٹنگ میں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی بھی شرکت کا امکان ہے۔ غور کیا جا رہا ہے کہ اجلاس میں اتحاد کے کنوینر کے نام کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

4 minutes ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

1 hour ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…

1 hour ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

2 hours ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

3 hours ago