سیاست

Uttarakhand Firing News: ہریدوار میں آزاد ایم ایل اے امیش کمار کے دفتر پر فائرنگ، گولیوں سے گونج اٹھا علاقہ

آج اتراکھنڈ میں ہریدوار ضلع کے خانپور اسمبلی میں ایم ایل اے امیش کمار اور بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کنور پرناؤ سنگھ چمپئن کے درمیان گینگ وار کا ماحول پیدا ہوگیا۔ ایم ایل اے امیش کمار کے دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ دن کی روشنی میں علاقہ گولیوں کی آوازوں سے گونجنے لگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پچھلے دو دنوں سے موجودہ ایم ایل اے امیش کمار اور سابق ایم ایل اے کنور پرناؤ سنگھ چمپئن کے درمیان سوشل میڈیا پر زبانی جنگ جاری تھی۔ آج کشیدگی اتنی بڑھ گئی کہ خانپور کے ایم ایل اے امیش کمار کے دفتر پر حملہ کیا گیا۔

امیش کمار کے حامیوں نے الزام لگایا کہ سابق ایم ایل اے کنور پرناؤ سنگھ چمپئن نے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر گولی چلائی۔ اس واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہیں، جن میں لوگ بندوقوں سے فائرنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس کے نمائندے نے بتایا کہ یہ واقعہ رڑکی کے خانپور کے آزاد ایم ایل اے امیش کمار کے کیمپ آفس میں پیش آیا۔ ایم ایل اے کے دفتر پر کئی راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں تین نوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

امیش کمار کے حامیوں نے کہا کہ وہ کنور پرناؤ سنگھ چیمپئن کے خلاف شکایت درج کرانے جا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG 3rd T20: راجکوٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 26 رنز سے دی شکست

انگلینڈ نے منگل کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں ٹیم انڈیا کو 26…

5 hours ago

Election Commission on Arvind Kejriwal: ’پانی میں زہر‘والے بیان پر الیکشن کمیشن کی کارروائی، اروند کیجریوال سے مانگے ثبوت

الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور دہلی کے سابق…

5 hours ago

قومی کھیلوں میں ریلائنس فاؤنڈیشن کے 50 سے زیادہ ایتھلیٹ میدان میں اتریں گے

ٹوکیو اولمپک کے میڈل جیتنے والی لوالینا بور گوہن پیرس اولمپک کے بعد پہلی بار…

6 hours ago

Adani Group Commits To Rs 2.3 Lakh Core Investment In Odisha: اڈانی گروپ نے اڈیشہ میں 2.3 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا کیاوعدہ

ہیمنت شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ کانفرنس میں کسی بھی گروپ کی…

6 hours ago