سعودی عرب روانہ ہونے سے پہلے پی ایم مودی نے کہا، میں سعودی عرب کے جدہ لیے روانہ ہو رہا ہوں، جہاں میں مختلف میٹنگز اور پروگراموں میں شرکت کروں گا۔ ہندوستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دو طرفہ تعلقات نے گزشتہ دہائی میں نمایاں رفتار حاصل کی ہے۔ میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے دوسرے اجلاس میں شرکت کا منتظر ہوں۔ میں وہاں ہندوستانی کمیونٹی سے بھی بات کروں گا۔
پی ایم مودی سعودی عرب روانہ
وزیر اعظم نریندر مودی آج سے سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ پی ایم مودی کا یہ دورہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ وزیراعظم سعودی عرب میں ولی عہد محمد بل سلمان سے دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ اس ملاقات میں کئی اہم امور پر بات چیت کا امکان ہے۔ جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ تجارت،ا سٹریٹجک سیکورٹی اور کاروبار کے شعبوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے سعودی عرب کو قابل اعتماد دوست قرار دیا
عرب نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، انہوں نے سعودی عرب کو “ایک قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک اتحادی”کے طور پر بیان کیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ 2019 میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں نمایاں طور پر توسیع ہوئی ہے۔
ہماری شراکت میں بے پناہ امکانات ہیں – پی ایم مودی
پی ایم مودی نے اپنے سعودی عرب کے دورے سے قبل عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تجارت پر بات کی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہماری شراکت داری میں بے پناہ امکانات ہیں۔ غیر یقینی صورتحال سے بھری دنیا میں، ہمارے تعلقات استحکام کے ستون کے طور پر مضبوط ہیں۔ انہوں نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں دوطرفہ تعلقات کے مضبوط حامی اور ویژن 2030 کے تحت اصلاحات کے ذریعے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والے بصیرت کا حامل قرار دیا۔
عزت مآب نے مجھ پر گہرا اثر چھوڑا- پی ایم مودی
انہوں نے کہا، ’’جب بھی میں ان سے ملا ہوں، عزت مآب نے مجھ پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ ان کی بصیرت، ان کی دور اندیشی اور اپنے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کا جذبہ واقعی قابل ذکر ہے۔‘‘
پی ایم مودی نے ورلڈ ایکسپو 2030 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی بولی جیتنے پر سعودی عرب کو مبارکباد دی اور اس دوہری کامیابی کو “بڑے فخر” کی بات قرار دیا۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون اور تاریخی مشترکہ فوجی مشقوں کی طرف بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اعتماد کی نشانیوں کی طرف بھی اشارہ کیا۔ ستمبر 2023 میں G-20 سربراہی اجلاس کے دوران شروع کیے گئے ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری (IMEC) کے بارے میں، مودی نے کہا کہ یہ منصوبہ “پورے خطے میں تجارت، رابطے اور ترقی کا ایک key catalyst” ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…