قومی

Protest against Waqf Act:وقف قانون کے خلاف دہلی میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کا بڑا احتجاج،ہزاروں مسلمان ہوئے شامل،قانون کی واپس کا مطالبہ

دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے اوقاف بچاو کانفرنس کا آج انعقاد کیا گیا ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہورہے ہیں ۔ وقف قانون کے خلاف جاری اس سلسلہ وار احتجاج ومظاہرہ کےتحت آج ہورہی اس کانفرنس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذمہ داران کے علاوہ جے پی سی میں شامل اراکین پارلیمنٹ اور کئی اہم اپوزیشن کے سرکردہ شخصیات کے علاوہ جمعیت وجماعت کے قائدین شامل  ہورہے ہیں ۔آج دو پہر دو بجے تک ہونے والی اس کانفرنس میں وقف قانون کے خلاف حکومت پر دباو بنانے اور قانون میں درج خامیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

آج کے اس کانفرنس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا ارشد مدنی، مولانا محمود مدنی، مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی، سید سعادت اللہ حسینی کے علاوہ سیاسی جماعتوں سے اسدا لدین اویسی، عمران پرتاپ گڑھی، ڈاکٹر سید ناصر حسین، مولانا محب اللہ ندوی، منوج جھا سمیت اپوزیشن کے کئی دیگر رہنما بھی شامل ہورہے ہیں جو اس قانون پر اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کریں گے اور حکومت کو گھیرنے کی کوشش کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

3 hours ago