سیاست

PM Modi Expresses Profound Bond With Kashi: میں اپنے کاشی کے ساتھ ماں بیٹے کا رشتہ محسوس کرتا ہوں، پی ایم مودی نے نامزدگی سے پہلے ایک جذباتی ویڈیوکیا شیئر

وزیر اعظم نریندر مودی آج وارانسی لوک سبھا سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ کاشی میں آج پی ایم مودی کا دوسرا دن ہے۔ اس سے پہلے پیر کو پی ایم مودی نے ایک طویل روڈ شو کیا تھا۔ جس میں یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ کئی مرکزی وزراء نے بھی شرکت کی۔ اس روڈ شو میں ہزاروں لوگ پی ایم مودی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سڑکوں کے کنارے اور چھتوں پر گھنٹوں کھڑے رہے۔

پی ایم نے ویڈیو شیئر کیا

آج پی ایم مودی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ اس سے پہلے انہوں نے کاشی سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر شیئر کیا تھا۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’میرا کاشی کے ساتھ رشتہ اٹوٹ اور بہت ہی شاندار ہے… میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا!‘‘

پی ایم مودی نے کہا کہ جب میں 2014 میں کاشی آیا تو مجھے یہ احساس ہوا کہ نہ میں یہاں آیا ہوں اور نہ ہی مجھے کسی نے بھیجا ہے، مجھے ماں گنگا نے بلایا ہے، لیکن گزشتہ 10 سالوں کے بعد میں جذبات سے کہہ سکتا ہوں کہ ماں گنگا نے مجھے گود لیا ہے۔

اب جب بھی بولتا ہوں تو کہتا ہوں میری کاشی

پی ایم مودی نے مزید کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں نے کاشی کے ساتھ ایسا رشتہ بن گیا ہے کہ اب جب بھی میں بولتا ہوں تو  کہتا ہوں’میرا کاشی’ ۔ پی ایم مودی نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں اپنے کاشی کے ساتھ ماں بیٹے کا رشتہ محسوس کرتا ہوں۔ حالانکہ یہ جمہوریت ہے لیکن ہم عوام سے آشیرواد لیں گے اور عوام بھی ہمیںآشیرواد دیں  گے۔

آپ کو بتا دیں کہ 13 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں اب تک کا سب سے بڑا روڈ شو کیا۔ انہوں نے پیر کی شام مدن موہن مالویہ کی مورتی پر پھول چڑھا کر روڈ شو کا آغاز کیا اور آخر میں آدھے گھنٹے تک بابا وشوناتھ کی پوجا کی۔ اس دوران وہ بنارس کی کئی چوڑی سڑکوں سے گزرے۔ ہزاروں لوگوں نے انہیں دیکھا، پی ایم نے سب کا خوش آمدید کہا۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

7 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

7 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

8 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

8 hours ago