قومی

Rahul Gandhi’s marriage issue: شادی کب کریں گے والے سوال پر راہل گاندھی نے کب کس سے کیا کہا؟

Rahul Gandhi’s marriage issue: آپ نے اکثر اداکار سلمان خان کی شادی کے سلسلے میں لوگوں کو طرح طرح سے سوال پوچھتے سنا ہوگا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہی سوال اکثر کانگریس لیڈر راہول گاندھی سے بھی پوچھا جاتا ہے۔ راہل گاندھی سے لوگ اکثر سوال کرتے ہیں کہ ان کی شادی کب ہوگی؟ یہ سوال انہیں ہمیشہ پریشان کرتا ہے۔ راہول کی شادی کب ہوگی اس سوال کا جواب جاننے میں بہت سے لوگ دلچسپی رکھتے ہیں۔راہل گاندھی سے ان کی شادی کے بارے میں کئی بار سوالات پوچھے گئے ہیں۔ حال ہی میں جب راہل گاندھی رائے بریلی سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے تو انہیں ایک بار پھر اس سوال کا سامنا کرنا پڑا۔ جس پر راہل گاندھی نے ہنستے ہوئے جواب دیا۔

رائے بریلی میں شادی کے سوال پر راہل نے کیا کہا؟

رائے بریلی پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار راہل گاندھی یہاں مہاراج گنج کے ‘میلہ میدان’ میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اجتماع میں اپنے خطاب کے اختتام پر راہل گاندھی نے اپنی بہن پرینکا گاندھی واڈرا کو اسٹیج پر بلایا اور ان کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور رائے بریلی میں انتخابی مہم چلانے پر ان کی تعریف کی۔ اس دوران پرینکا گاندھی نے سامنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اس سوال کا جواب دو کہ سامنے موجود لوگوں میں سے کسی نے پوچھا تھا کہ آپ شادی کب کر رہے ہو؟ اس کے جواب میں راہل نے کہا کہ اب جلدی کرنا پڑے گا۔

شادی کے سوال پر بچے کو راہل سے ملا یہ جواب

اس سے قبل جب راہل گاندھی بہار میں بھارت جوڑو نیائے یاترا پر تھے تو ایک 6 سال کے بچے نے راہل سے پوچھا تھا کہ آپ کی شادی کب ہوگی۔ اس پر راہل نے بچے سے کہا کہ ابھی میں کام کر رہا ہوں، اور جب کام ختم ہو جائے گا اس کے بعد میں شادی کروں گا۔لیکن بچے کا سوال سن کر راہل حیران رہ گئے تھے۔ بچے کا نام عرش نواز ہے اور وہ یوٹیوب بلاگر ہے۔ راہل گاندھی نے اس بچے کا ویڈیو بھی شیئر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Mumbai Ghatkopar Incident: ممبئی میں طوفان سے زبردست تباہی، گھاٹ کوپر میں ہورڈنگز گرنے سے 14 افراد کی موت

لالو نے بھی راہل کو دیا شادی کا مشورہ

جون میں پٹنہ میں ہوئی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کے دوران بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے راہل گاندھی کو شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس وقت انہوں نے اپنے انداز میں کہا کہ آپ ہماری بات نہیں مانے، آپ کو شادی کر لینی چاہیے تھی، ابھی وقت ختم نہیں ہوا، آپ شادی کر لیں تو ہم شادی میں جائیں گے۔ مانئے، شادی کر لیجئے۔ اپ کی ماں ہمیں کہتی ہے کہ آپ ہماری بات نہیں مانتے، آپ شادی کرئے۔ اس کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ آپ کہتے ہیں تو ہو جائے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

49 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago