سیاست

71 dead including 17 children as bus catches fire in Afghanistan road accident: افغانستان میں خوفناک سڑک حادثہ، 17 بچوں سمیت 71 افراد جاں بحق

افغانستان کے ہرات صوبے میں منگل کی رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں 17 بچوں سمیت 71 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے کچھ افراد کا علاج اب بھی اسپتال میں جاری ہے۔

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا ،جب ایران سے بے دخل کیے گئے افغان مہاجرین کو لے جانے والی ایک بس سڑک پر جا رہی تھی، جو ایک ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور حادثے کا شکار ہو گئی۔ تصادم کے بعد بس میں شدید آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 71 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

صوبائی حکومت کے اہلکار نے تصدیق کی

صوبائی حکومت کے ترجمان احمد اللہ متقی نے ایکس  پر ایک پوسٹ میں ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی اور اس سڑک حادثے کو حالیہ دنوں کے سب سے المناک حادثات میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے لکھا:“ہرات میں ایک بس ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 71 افراد شہید ہو گئے۔”

یہ بھی پڑھیں: دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ، ملزم گرفتار، حملے پر کانگریس کا شدید ردعمل

اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح آگ نے بس کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اور آس پاس کھڑے لوگ خوف میں مبتلا نظر آ رہے ہیں۔

صوبائی اہلکار محمد یوسف سعیدی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بس ایران سے بے دخل کیے گئے افغان مہاجرین کو لے کر کابل جا رہی تھی۔ سعیدی نے ایران میں داخلے کے اہم مقام کا ذکر کرتے ہوئے کہا، “تمام مسافر مہاجر تھے، جو اسلام قلعہ سے گاڑی میں سوار ہوئے تھے۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

3 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

4 hours ago