سیاست

Vibrant Village Program: وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں وائبریٹ ولیجز پروگرام پر منعقدہ ورکشاپ میں شرکت کی

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون، امت شاہ  نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں “وائبریٹ ولیجز پروگرام” (VVP) پر منعقدہ دو روزہ ورکشاپ میں شرکت کی۔ یہ پروگرام سرحدی دیہاتوں کو ترقی اور خوشحالی کے مراکز میں تبدیل کرنے کی ایک اہم پہل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ ورکشاپ 25 اگست 2025 کو صبح 10 بجے سُبھاش سُوراج بھون میں منعقد ہوئی، جس میں وزارت داخلہ کے سینئر افسران، سرحدی اضلاع کے کلکٹرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مودی حکومت کی قابلِ تعریف اسکیم
وائبریٹ ولیجز پروگرام، جو کہ 2022 کے مرکزی بجٹ میں ایک مرکزی امدادی اسکیم کے طور پر اعلان کیا گیا تھا،اس  کا بنیادی مقصد بین الاقوامی سرحدوں کے قریب واقع دیہاتوں میں بنیادی ڈھانچے، سڑکوں سے رابطہ، رہائش، توانائی، اور مواصلاتی سہولیات کو مضبوط بنانا ہے۔ اس اسکیم کے تحت سیاحت، ثقافتی ورثے، ہنر کی ترقی، اور تعاون پر مبنی کمیٹیوں کو فروغ دینے پر زور دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صنعتی تبدیلی کی کہانی، پی ایل آئی اسکیم ملازمتوں، برآمدات اور آتم نربھر بھارت کے لیے گیم چینجر کیسے بنی؟

امت شاہ  نے اس موقع پر کہا کہ یہ پروگرام دیہاتوں میں پائیدار روزگار اور بہتر معیارِ زندگی کو یقینی بنائے گا، ساتھ ہی ساتھ سرحدی سلامتی کو بھی مضبوط کرے گا۔ یہ ایک ہمہ گیر ترقیاتی ماڈل کے طور پر اُبھر رہا ہے، جو سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ اپنے دیہاتوں میں ہی مقیم رہیں۔

وائبریٹ ولیجز پروگرام (VVP) کی ورکشاپ کے دوران نشان زد دیہاتوں میں دواؤں کے پودوں کی کاشت اور سبز توانائی کے استعمال پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ امت شاہ  نے زور دے کر کہا کہ یہ اسکیم نہ صرف معاشی ترقی کو فروغ دے گی، بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی نہایت اہم ہوگی

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Gandhi Jayanti: مہاتما گاندھی کے نظریات نے پوری دنیا کو متاثرکیا، وزیراعظم مودی نے راج گھاٹ پرباپو کوگلہائےعقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…

5 minutes ago

Putin Praises PM Modi: پی ایم مودی کے امن کے منصوبے کے پوتن بھی ہوئے معترف، کہا- یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے ان کے پاس اچھا منصوبہ

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی…

2 hours ago

UP Congress Leadership: اجے رائے کی کرسی پر بحران؟ کانگریس میں ’مونا‘ کے نام سے بڑھی ہلچل

یوپی اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے کانگریس میں ریاستی صدر کی تبدیلی کی بحث تیز،…

3 hours ago

EaseMyTrip بنا ایپل کا لانچ پارٹنر، ٹریول بکنگ میں آسان ہوگی ادائیگی

EaseMyTrip بھارت میں ایپل پے کا لانچ پارٹنر بنا، سفر کی بکنگ کے دوران ادائیگی…

4 hours ago