قومی

اروند کیجریوال کا امت شاہ پرپلٹ وار، ’کیا ایسے وزیراوروزیراعظم  کوبھی اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے؟‘

نئی دہلی: وزیراعظم، وزیراعلیٰ اوروزیرکومجرمانہ معاملوں میں گرفتارکئے جانے کے بعد عہدہ سے ہٹائے جانے سے متعلق بل پرعام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے سخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے بیان پرپلٹ وارکرتے ہوئے کہا کہ جوشخص سنگین گناہوں کے مجرموں کواپنی پارٹی میں شامل کرکے ان کے سارے کیس رفع دفع کرکے انہیں وزیر، نائب وزیراعلیٰ یا وزیر اعلیٰ بنا دیتا ہے، کیا ایسے وزیر/وزیراعظم کو بھی اپنا عہدہ چھوڑنا چاہئے؟ ایسے شخص کو کتنے سال کی جیل ہونی چاہئے؟

دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے امت شاہ کے بیان کوایکس پرلکھا، ”اگرکسی پرجھوٹا کیس لگاکراسے جیل میں ڈالا جائے اور بعد میں وہ بری ہوجاتا ہے تواس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے وزیرکوکتنے سال کی جیل ہونی چاہئے؟”

وزیرداخلہ امت شاہ نے کیا کہا؟

دراصل، نیوزایجنسی اے این آئی کودیئے گئےانٹرویومیں امت شاہ نے کہا، ”اگرکوئی پانچ سال سے زیادہ سزا والے کیس میں جیل جاتا ہے اور اسے 30 دن میں ضمانت نہیں ملتی تواسے عہدہ چھوڑنا پڑے گا۔ کوئی چھوٹے موٹے الزام کے لئے عہدہ نہیں چھوڑنا پڑے گا۔ مگرجن پر بدعنوانی کے الزام ہیں، یا پانچ سال سے زیادہ کی سزا کے الزام ہیں، ایسے وزیر، سی ایم یا پی ایم جیل میں بیٹھ کرحکومت چلائیں یہ کتنا مناسب ہے؟”

امت شاہ نے عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق کہا کہ ہائی کورٹ میں جب یہ معاملہ گیا کہ کیجریوال جیل میں ہیں توانہیں عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ تب عدالت نے کہا تھا کہ اخلاقی بنیاد پرانہیں عہدہ چھوڑدینا چاہئے، لیکن ابھی کے قانون میں انہیں عہدہ سے ہٹانے کا کوئی التزام نہیں ہے۔

میں نے جیل سے 160 دنوں تک چلائی حکومت: کیجریوال

اروند کیجریوال نے امت شاہ کے بیان پرپلٹ وارکرتے ہوئے کہا، ”سیاسی سازش کے تحت جھوٹے معاملات میں پھنساکرجب مرکزنے مجھے جیل بھیجا تومیں نے جیل سے 160 دنوں تک حکومت چلائی۔” انہوں نے کہا، ”گزشتہ سال ماہ میں دہلی کی بی جے پی حکومت نے دہلی میں ایسا حال کردیا ہے کہ آج دہلی والے اس جیل والی حکومت کویاد کررہے ہیں۔ کم ازکم جیل والی حکومت کے وقت بجلی نہیں جاتی تھی، پانی آتا تھا، اسپتالوں اورمحلہ کلینک میں مفت دوائیں ملتی تھیں، مفت ٹسٹ ہوتے تھے، ایک بارش میں دہلی کا اتنا برا حال نہیں ہوتا تھا، پرائیویٹ اسکولوں کومنمانی اورغنڈہ گردی کرنے کی اجازت نہیں تھی۔”

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gandhi Jayanti: مہاتما گاندھی کے نظریات نے پوری دنیا کو متاثرکیا، وزیراعظم مودی نے راج گھاٹ پرباپو کوگلہائےعقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…

38 minutes ago

Gandhi Jayanti Meaning: گاندھی ہونے کا مطلب 1920 میں واپس جانا نہیں، 2027 کے چیلنجز کا اخلاقی حوصلے سے سامنا کرنا ہے

گاندھی جینتی پر جانیے کہ آج کے دور میں گاندھی وادی ہونے کا اصل مطلب…

49 minutes ago