قومی

Shah deepened the secret: ’وزیرداخلہ امت شاہ نے راز کو اور گہرا کر دیا‘ جے رام رمیش نے سابق نائب صدر کے ایک مہینے رابطہ سے باہر رہنے پر اٹھایا سوال

نئی دہلی– کانگریس رہنما جے رام رمیش نے سابق نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کے اچانک استعفیٰ اور وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ رمیش نے اپنے’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا: ’’ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے 21 جولائی 2025 کی رات اچانک اور غیرمتوقع صورتحال میں بھارت کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ ایک واقعہ تھا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ایک دن بعد وزیراعظم نے صرف انہیں بہتر صحت کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ آج وزیر داخلہ نے اس پر مزید کچھ کہنے کی کوشش کی ہے لیکن انہوں نے راز کو مزید گہرا کردیا ہے۔ اس بات کی کوئی وضاحت نہیں ہے کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم اور پرجوش جگدیپ دھنکھڑ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے پوری طرح سے گمنام کیوں ہیں۔ استعفیٰ کا یہ پورا معاملہ واقعی عجیب ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ G2 کیسے کام کرتا ہے۔‘‘

امت شاہ کا موقف

واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں وزیرداخلہ نے نائب صدر کے تعلق سے وضاحت کی تھی کہ وہ رابطے میں کیوں نہیں ہیں؟ امت شاہ نے کہا ”دھنکڑ کا استعفیٰ خود میں واضح ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں صحت کی خرابی کو وجہ بتایا ہے اور اپنی شاندار مدت کار کے لیے وزیراعظم، وزراء اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔‘‘ انہوں نے اس بات کو دو ٹوک انداز میں مسترد کیا کہ جگدیپ دھنکڑ کو حکومت کی جانب سے کسی قسم کی زبردستی کی گئی یا خاموش کروانے کی کوشش کی گئی ہو۔ اپوزیشن کی طرف سے یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دھنکڑ کو خاموش کر دیا گیا ہے یا انہیں نظر بند رکھا گیا ہے۔ اس پر امت شاہ نے جواب دیا  ”ایسا لگتا ہے کہ سچ اور جھوٹ کی تعریف اپوزیشن کے بیانات پر مبنی ہے۔ ہمیں اس معاملے پر تنازع پیدا نہیں کرنا چاہیے۔ دھنکڑ صاحب نے آئینی ذمہ داریاں نبھائیں اور ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا۔ ان کے اس فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Putin Praises PM Modi: پی ایم مودی کے امن کے منصوبے کے پوتن بھی ہوئے معترف، کہا- یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے ان کے پاس اچھا منصوبہ

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی…

51 minutes ago

UP Congress Leadership: اجے رائے کی کرسی پر بحران؟ کانگریس میں ’مونا‘ کے نام سے بڑھی ہلچل

یوپی اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے کانگریس میں ریاستی صدر کی تبدیلی کی بحث تیز،…

2 hours ago

EaseMyTrip بنا ایپل کا لانچ پارٹنر، ٹریول بکنگ میں آسان ہوگی ادائیگی

EaseMyTrip بھارت میں ایپل پے کا لانچ پارٹنر بنا، سفر کی بکنگ کے دوران ادائیگی…

3 hours ago

مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2027: ایک ہی گروپ میں بھارت اور پاکستان، 10 اکتوبر کو ہوگا بڑا مقابلہ

ٹورنامنٹ کا آغاز 2 اکتوبر کو سپر سیریز سے ہوگا، جس میں کوالیفائر کی تین…

12 hours ago