سیاست

‘Our water…or their blood’: دریائے سندھ میں بھارت کا خون بہے گا،بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدہ معطل ہونے پر بھارت کودی دھمکی ، جنگ کے بارے میں کہی یہ بات

جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی حکومت پاکستان کے خلاف مسلسل سخت اقدامات کر رہی ہے، جس میں سندھ طاس معاہدہ کو روکنا اور کئی سفارتی فیصلے بھی شامل ہیں۔ پاکستان سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر ناراض ہے۔ اس کے لیڈروں نے بھارت کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانی رہنما بلاول بھٹو نے کہا کہ دریائے سندھ میں یا تو پانی بہے گا یا ان کا (بھارت کا) خون بہے گا، دریائے سندھ ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا۔

بلاول بھٹو نے بھارت پر بولا حملہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو نے سکھر میں دریائے سندھ کے کنارے منعقدہ جلسہ عام میں بھارت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ دریائے سندھ پر پاکستان کا حق تھا، ہے اور  ہمیشہ  رہے گا۔

بلاول بھٹو نے کھلی دھمکی دے دی

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر کسی نے ہمارا حصہ چھیننے کی کوشش کی تو یا تو اس دریا سے ہمارا پانی بہے گا یا پھر اس پر قبضہ کرنے والوں کا خون بہے گا۔ بھارت کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبادی زیادہ ہونے سے یہ طےنہیں ہوتا کہ پانی کس کا ہے۔

پاکستانیوں سے متحد رہنے کی اپیل

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی عوام بہادر ہیں اور کسی بھی سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ سرحدوں پر تعینات ہماری فوج ہر چیلنج کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ بلاول بھٹو نے دریائے سندھ کو پورے پاکستان کا مشترکہ ورثہ قرار دیتے ہوئے اہل وطن سے متحد رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی دنیا کو بتائے گا کہ دریائے سندھ پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

چاروں صوبوں کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا چار بھائی ہیں۔ یہ چاروں مل کر بھارت کے ہر منصوبے کو ناکام بنا دیں گے۔ بلاول بھٹو کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے پاکستان نے ‘جنگ کے مترادف’ قرار دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

13 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

39 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago