بین الاقوامی

Shehbaz Sharif on Pahalgam Attack: ’’منصفانہ تحقیقات کیلئے تیار…‘‘، پہلگام دہشت گردانہ حملے پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان

اسلام آباد: پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز کہا کہ پاکستان اس ہفتے کشمیر کے پہلگام میں 26 افراد کے قتل کی کسی بھی ’منصفانہ اور شفاف‘ تحقیقات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور ملک خود اس کا شکار رہا ہے۔

22 اپریل کو، دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے ایک مشہور سیاحتی مقام پہلگام کی وادی بیسرن میں لوگوں (زیادہ تر سیاحوں) پر فائرنگ کی۔ اس حملے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ڈان ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق، کاکول میں پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہندوستان بغیر کسی مصدقہ تحقیقات یا قابل تصدیق ثبوت کے پاکستان پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا رہا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے کہا، ’’ایک ذمہ دار ملک کے طور پر اپنا کردار جاری رکھتے ہوئے، پاکستان کسی بھی منصفانہ، شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔‘‘

اس دوران شہباز شریف نے ایک بار پھر جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہئے، جیسا کہ قوم کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح نے درست کہا تھا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔‘‘

شریف نے کہا، ’’پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کی ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف دنیا کا صف اول کا ملک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے جس میں 90,000 ہلاکتیں اور 600 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان بھی شامل ہے۔

پہلگام حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ نئی دہلی نے اسلام آباد کے خلاف کئی سخت سفارتی اور تزویراتی اقدامات کیے ہیں۔ ان میں 1960 کے انڈس واٹر ٹریٹی کی فوری معطلی، اٹاری انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کو بند کرنے، پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا سروسز کی فوری معطلی سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔

ہندوستان کے ان فیصلوں کے بعد پاکستان نے شملہ معاہدے کو معطل کرنے اور ہندوستانی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے جیسے اقدامات کیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

2 hours ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

3 hours ago