ایلون مسک نے ظاہر کی امید کہ برازیل کی عوام اس معاملے کو 'پرامن طریقے سے' حل کرے گی
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک(Elon Musk) کافی عرصے سے سرخیوں میں ہیں۔ اب انہوں نے چونکا دینے والا بیان دیا ہے۔ درحقیقت سوشل میڈیا(Social Media) پلیٹ فارم ٹوئٹر(Twitter) کے سی ای امسک نے کہا کہ انہیں جان کا خطرہ ہے۔ انہوں دعویٰ کیا ہے مجھے قتل کیا جا سکتا ہے۔ یہاں تک کہ واقعی مجھے گولی مار دی جا سکتی ہے۔
ٹوئٹر اسپیس پر 2 گھنٹے طویل آڈیو چیٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ سچ پوچھیں تو میرے ساتھ کچھ برا ہونے یا واقعی گولی لگنے کا بڑا خطرہ ہے۔ اگر کوئی کسی کو مارنا چاہے تو یہ اتنا مشکل کام نہیں ہے۔ حالانکہ مجھے امید ہے کہ میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہو۔ایلون مسک نے کہا کہ میں یقینی طور پر کھلی گاڑی میں نہیں گھوم سکتا۔
ایلون مسک نے آزادی اظہار کی اہمیت اور ٹویٹر کے لیے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کی۔ایلون مسک نے کہاکہ دن کے اختتام پر، ہم صرف ایک ایسا مستقبل چاہتے ہیں جہاں ہم مظلوم نہ ہوں۔ جہاں ہماری بات کو دبایا نہ جائے اور ہم انتقام کے
خوف کے بغیر جو کہنا چاہتے ہیں کہہ سکیں۔
ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک ایک ایسی ڈیوائس پر کام کر رہی ہے جسے انسانی دماغ میں نصب کیا جائے گا اور پھر یہ کمپیوٹر سے براہ راست بات کر سکے گا۔ایلون مسک کا دعویٰ ہے کہ چھ ماہ کے اندر ان کی کمپنی نیورلنک اسے تیار کر لے گی۔ ٹیسلا میں ایک پریزنٹیشن کے دوران، ٹویٹر کے سی ای او نے کہا کہ کمپنی اس اسکیم پر 2019 سے کام کر رہی ہے۔
ایلون مسک کی کمپنی الیکٹرک کاریں بنانے کا کام بھی کرتی ہے۔ اس نے کچھ ماڈلز بھی مارکیٹ میں لانچ کیے ہیں۔ ٹیسلا ایک ایسی ٹیکسی لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے جو سیلف ڈرائیونگ ٹیکسی کی طرح کام کرے گی۔ ایلون مسک نے روبوٹ ٹیکسی پر کام کرنے کی بات کی تھی۔ لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ منصوبہ کب پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ایلون مسک نے 2019 سے اس حوالے سے کئی دعوے کیے ہیں۔ ایسی کچھ گاڑیاں 2020 سے کچھ امریکی مارکیٹوں میں بھی دستیاب کرائی گئی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…
قومی یومِ آئین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بچپن کے حالات…
وزیر اعظم نریندر مودی نے یومِ آئین کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک…
26/11 حملے کی 18ویں برسی پر صرف شہیدوں کو یاد کرنا کافی نہیں، بلکہ ان…
آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…
امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…