سیاست

Land Scam Case: جھارکھنڈ اراضی گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کی کارروائی، چھاپے کے بعد جے ایم ایم لیڈر سمیت چار افراد گرفتار

Land Scam Case: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 17 اپریل کو جھارکھنڈ اراضی گھوٹالہ معاملے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے لیڈر انتو ترکی بھی شامل ہیں۔ انتو ترکی کے علاوہ تحقیقاتی ایجنسی نے پریارجن سہائے، رئیل اسٹیٹ بزنس مین وپن سنگھ اور ارشاد کو گرفتار کیا ہے۔ منگل کو ان کے احاطے پر چھاپہ مارا گیا۔ جس کے بعد انہیں دیر رات رانچی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر لایا گیا اور بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

جانچ ایجنسی نے جنوری میں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سورین کے خلاف رانچی میں 8.86 ایکڑ اراضی کے حصول سے متعلق معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ نے یہ زمین غیر قانونی طور پر اپنے نام کرائی ہے۔ اس معاملے میں کئی لیڈروں اور عہدیداروں کے نام سامنے آئے ہیں ۔جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ کئی معاملات میں تفتیشی ایجنسی نے پوچھ گچھ کے بعد لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

اراضی اسکینڈل میں ایک اور گرفتاری

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گھوٹالے کی تحقیقات کے سلسلے میں16 اپریل کو ایک اور شخص کو گرفتار کیا۔ اس شخص کی شناخت افشار علی کے نام سے ہوئی ہے ۔جو منی لانڈرنگ کیس میں پہلے ہی عدالتی حراست میں ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عدالت کی اجازت کے بعد افشار علی کو ایک نئے کیس میں گرفتار کیا ہے۔ افشار علی پر الزام ہے کہ وہ ہیمنت سورین اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے سابق سب انسپکٹر بھانو پرتاپ پرساد کے خلاف درج مقدمے کے مرکزی ملزم سے منسلک ہیں۔

ملزم کے ساتھ مل کر اس نے جھارکھنڈ میں زمینوں پر قبضہ کرنے کے لیے دھوکہ دہی کی۔ اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے یہ چوتھی گرفتاری ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے پہلی بار جنوری میں ہیمنت سورین کو گرفتار کیا تھا۔ وہ اس وقت دارالحکومت رانچی کے ہوٹوار میں واقع برسا منڈا جیل میں بند ہیں۔ اس کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھانو پرتاپ پرساد اور محمد صدام حسین نامی ایک شخص کو بھی گرفتار کیا۔ اس کے بعد منگل کو افشار علی کی شکل میں زمین گھوٹالہ کیس میں چوتھی گرفتاری عمل میں آئی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Maharashtra Assembly Election: وزیر داخلہ امت شاہ کے ہیلی کاپٹر کی ہوئی چیکنگ، ویڈیو شیئر

وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا بی جے پی منصفانہ…

7 minutes ago