سیاست

Jammu Terror Attack: جموں وکشمیر کے گاندربل میں دہشت گردانہ حملہ، سات لوگوں کی موت

جموں و کشمیر کے گاندربل میں اتوار کی رات ایک خوفناک دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔ دہشت گردوں نے ایک ڈاکٹر سمیت 6 مہاجر مزدوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حملے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ڈاکٹر کی شناخت بڈگام کے شاہنوازاحمد کے طور پر کی گئی ہے۔ دیگر چھ مرنے والوں کی شناخت پنجاب کے گورداسپور کے گرمیت سنگھ، بہار کے انیل کمار شکلا اور فہیم نذیر، کٹھوعہ کے ششی ابرول، بہار کے محمد حنیف اور کلیم کے طور پر ہوئی ہے۔

زیر تعمیر سرنگ میں مزدور کام کر رہے تھے

دہشت گردوں نے یہ حملہ اتوار کی رات ایک زیر تعمیر سرنگ کے قریب کیا۔ یہ زیر تعمیر سرنگ زیڈ موڑ کے نام سے مشہور ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہاں کام کرنے والے مزدور رات کو کھانا کھا رہے تھے کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گاندربل کے گگن گیر میں شہریوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں سے سختی سے نمٹنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکورٹی فورسز کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعلی عمر عبداللہ

وزیراعلی عمر عبداللہ نے اس حملہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ایکس پر لکھا: سونمرگ علاقہ کے گگن گیر میں غیر مقامی مزدوروں پر بزدلانہ حملہ کی افسوسناک خبر ہے ۔ یہ لوگ علاقے میں اہم بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹ پر کام کررہے تھے۔ اس دہشت گردانہ حملہ میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے اور دو تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں ۔ میں بے قصورو لوگوں پر اس حملہ کی سخت مذمت کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔

ایک دہشت گرد مارا گیا

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بھارتی فوج نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ جائے وقوعہ پر جموں و کشمیر پولیس اور فوج کا مشترکہ تلاشی آپریشن جاری ہے۔

پاک دہشت گردوں نے ایک بار پھر وادی بدامنی پھیلانا شروع کردیا ہے

گاندربل دہشت گردانہ حملے پر بی جے پی لیڈر رویندر رینا نے کہا، ‘بزدل پاکستانی دہشت گردوں نے ایک بار پھر وادی کشمیر میں بدامنی پھیلائی ہے ۔ رات کی تاریکی میں چھپے ان درندہ صفت پاکستانی دہشت گردوں نے سرنگ کے کام میں مصروف کارکنوں پر فائرنگ کردی۔ اس فائرنگ میں کئی مزدور اور کاریگر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ انتہائی افسوسناک اور انتہائی دلخراش واقعہ ہے۔

دہشت گردوں کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، رائنا

اس کے ساتھ ہی بی جے پی لیڈر رائنا نے کہا، ‘اس سے قبل بھی ہم نے پاکستان کی ہر کوشش اور دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنایا ہے۔ مستقبل میں بھی ہم مل کر پاکستان اور دہشت گردوں کی ہر سازش اور کوشش کو ناکام بنائیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Donald Trump News: صدر بنتے ہی ٹرمپ پر مقدمہ درج، مسک کو بھی ’پریشانی‘ کا سامنا، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ افیشینسی کی ذمہ داری ارب پتی ایلون مسک کو سونپی گئی ہے۔…

42 minutes ago

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-126 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے حل…

10 hours ago

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے راجوری میں اب تک 17 لوگوں کی پراسرار موت،سیل کی گئی اسٹیپ ویل

جموں و کشمیر کے ایک دور افتادہ گاؤں میں تین خاندانوں کے 17 افراد پراسرار…

10 hours ago