Rahul Gandhi
جموں وکشمیر کے گاندربل میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پورا ملک متحد ہے۔ دہشت گردوں کو بزدلانہ حرکت پرانہوں نے کہا کہ ان کی بزدلی سےعوام کا اعتماد کبھی نہیں ٹوٹے گا۔ انہوں نے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی۔ گاندربل میں دہشت گردانہ حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ان میں ایک ڈاکٹر اورچھ مزدورشامل ہیں۔
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا
“جموں اورکشمیر کے گاندربل میں دہشت گردانہ حملے میں ایک ڈاکٹراورمہاجرمزدوروں سمیت متعدد افراد کی قتل ایک انتہائی بزدلانہ اورناقابل معافی جرم ہے، میں تمام سوگوارخاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتا ہوں۔ دہشت گردوں کی یہ حرکت جموں اور کشمیر کے لوگوں کے اعتماد کو کبھی نہیں توڑ سکے گی اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پورا ملک متحد ہے۔
نتن گڈکری نے بھی مذمت کی
مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔ گڈکری نے کہا کہ دہشت گردوں نے گاندربل ضلع کے گنڈ علاقے میں ایک سرنگ کی تعمیر کا کام کررہے ایک نجی کمپنی کے کارکنوں کے کیمپوں پر فائرنگ کی۔ حکام نے بتایا کہ دو مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ چار دیگر مزدور اور ایک ڈاکٹرعلاج کے دوران دم توڑ گئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر ایک پوسٹ میں، گڈکری نے کہا کہ “بے گناہ مزدور” سونمرگ کے گگنگیر میں ایک اہم انفراسٹرکچر پروجیکٹ میں کام کررہے تھے ۔
گڈکری نے کہا، “میں جموں و کشمیر کے سونمرگ میں گگنگیر میں مزدوروں پربزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں، جوایک اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے میں مصروف تھے۔” انہوں نے کہا، “میں شہید مزدوروں کوعاجزانہ خراج تحسین پیش کرتا ہوں اوراس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میرے خیالات اورپراتھنا زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے ہیں۔”
بھارت ایکسپریس
کولکاتا درگا پوجا پنڈال حادثے پر پی ایم مودی اور امت شاہ نے تعزیت کا…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…
16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…
درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…
ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…
سائبر سکیورٹی: اے آئی کمپنی اینتھروپک نے تسلیم کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں…