Delhi shivering Due to Severe Cold:محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی ہندوستان میں چار پانچ دنوں کے اندر گھنا کہرا ،دھند اور سرد ہوائیں چلنے کی امید ہے۔ جس کی وجہ سے دہلی میں ٹھنڈ کا ستم جاری رہے گا۔ اس دوران ہمالیہ سے برفیلی ہواہیں میدانی علاقو ں کی جانب چل رہی ہیں ۔ جس کی وجہ سے ٹھنڈ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔دہلی میں بدھ یعنی آج کےدن کم سے کم درجہ حرارت 6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دھند اور ابر آلود آسمان کی وجہ سے، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور بہار میں سردی کی لہر برقرار ہے۔ دہلی کے کچھ حصوں اور راجستھان اور مدھیہ پردیش کے الگ تھلگ علاقوں میں ‘کولڈ ڈے’ کے حالات دیکھے گئے۔
ریلوے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے دہلی جانے والی کم از کم 21 ٹرینیں ڈیڑھ سے پانچ گھنٹے تاخیر سے چل رہیں ہیں۔ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دہلی میں خراب موسم کی وجہ سے پیر کی رات پانچ پروازوں کا رخ جے پور کی طرف موڑ دیا گیا۔
اس وقت کشمیر میں ‘چلئی کلاں’ کا دور جاری ہے۔ 40 دن کا یہ دورسب سے مشکل وقت ہے، جب برف باری سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ یہ 21 دسمبر کو شروع ہوتا ہے اور 30 جنوری کو ختم ہوتا ہے۔وادی میں ‘چِلّی خورد” (چھوٹی سردی) کے 20 دن اور ‘چِلّی بچہ’ (بچہ سردی) کے 10 دن کے بعد بھی سردی جاری رہتی ہے۔ جمعرات کو وادی کے بیشتر علاقوں میں برف باری ہوئی۔
لیکن اس ہفتہ گھنا کہرا چھائے رہنے اور ٹھنڈ کی شدید لہرکی وجہ سے قومی راجدھانی دہلی میں شدید سردی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فضا میں گھنی دھند کی وجہ سے ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ محکہ موسمیات کے مطابق راجدھانی دہلی این سی آر کہرے کی ہلکی چادر سے چھائی رہے گی ۔دہلی کے کئی مقامات پر صبح کے وقت حد نگاہ کم رہی۔
سموگ کا ہماری صحت پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ سموگ زہریلے ذرات پر مشتمل ہوتا ہے جیسے نائٹروجن آکسائیڈ، غیر مستحکم نامیاتی مرکبات اور سلفر ڈائی آکسائیڈ۔
درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے کئی بیماریوں کا خطرہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ سردی کے موسم ہونے کی وجہ سے نزلہ، زکام، دمہ اور نمونیا جیسی بیماریاں ہونے لگتی ہیں ۔ ایسے میں سردیوں میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہو جاتا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
نیشنل نیچرل فارمنگ مشن کے تحت 10,000 بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر قائم کیے جائیں…
سال کی پہلی ششماہی میں ہندوستان کی باضابطہ ملازمتوں کی تخلیق نے رفتار برقرار رکھی،…
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…
2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…