-بھارت ایکسپریس
Fuel Prices in India: ملک کے چار بڑے میٹرو شہر دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکتہ میں آ ج یعنی بدھ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ یہ اپنے پرانے ریٹ پر ابھی فی الحال قائم ہیں۔ نئے سال کے آغاز کے بعد لگاتار چوتھے دن بھی عوام کو مہنگائی سے راحت نہیں مل رہی ہے ۔ آج کچے تیل یعنی خام تیل کی قیمتوں میں اُٹھا پَٹَک دیکھی گئ ہے۔
عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت کی بات کریں تو اس میں 0.26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 77.13 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ دوسری جانب اگر ہم برینٹ کروڈ آئل کی بات کریں تو اس کی قیمت میں 4.43 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ 82.10 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایسے میں سب سے بڑا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا اثر آج مقامی بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر پڑا ہے یا نہیں؟
آپ یہاں جان سکتے ہیں کہ آج ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کے لیے آپ کو کتنی قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔ ملک میں تیل کی قیمتیں گزشتہ چار ماہ سے زیادہ عرصے سے مستحکم ہیں۔
ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔
دہلی میں پیڑول 96.72 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہےجب کے ڈیزل 89.62روپے فی لیٹر،سی این جی79.56، میں دستیاب ہے۔ کولکتہ میں پیڑول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پیڑول کی قیمت 106.31روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پیڑول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
بنگلورو میں پٹرول 101.94 روپے اور ڈیزل 87.89 روپے فی لیٹر
بھونیشور میں پٹرول 103.19 روپے اور ڈیزل 94.76 روپے فی لیٹر
لکھنؤ میں پٹرول 96.57 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹر
پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپے اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر
گروگرام میں پٹرول 97.18 روپے اور ڈیزل 90.05 روپے فی لیٹر
نوئیڈا میں پٹرول 96.57 روپے اور ڈیزل 89.96 روپے فی لیٹر
جے پور میں پٹرول 108.48 روپے اور ڈیزل 93.72 روپے فی لیٹر
-بھارت ایکسپریس
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…