میونسپل کارپوریشن دہلی (ایم سی ڈی) کے الیکشن کی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔ بی جے پی اور آپ میں کانٹے کی ٹکر بنی ہوئی ہے۔ اب تک 35سیٹیوں کے نتائج حاصل ہوچکے ہیں۔ بی جے پی نے 17سیٹیوں پر جیت حاصل کی ہےاس کے برعکس آپ کی جھولی میں15سیٹیں ۔ کانگریس نے بھی اپنا کھاتا کھول دیا ہے اس کو 2 سیٹ حاصل ہوئی ہے۔ رجحانات میں آپ 130سیٹیوں پر آگے بنی ہوئی ہے۔ جب دوسرے نمبر پر 104سیٹیوں پر بی جے پی آگے ہے۔
ابتدائی رجحانات کے مطابق، بی جے پی 110 سیٹیوں پر آگے ہے، جب کہ آپ 100 سیٹیوں پر آگے بنی ہوئی ہے۔ سرکاری رجحانات کے مطابق کانگریس نو وارڈوں میں آگے ہے، تین میں آزاد جبکہ ایک میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) آگے ہے۔
AAP نے اعتماد ظاہر کیا کہ ابتدائی رجحانات کے باوجود وہ MCD انتخابات میں کل 250 سیٹیوں میں سے 180 سے زیادہ سیٹیں جیت لے گی۔
میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے ووٹوں کی گنتی بدھ کی صبح 8 بجے سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 42 مراکز پر شروع ہوئی۔ کل 1349 امیدوار میدان میں ہیں۔
ایگزٹ پولز نے AAP کی زبردست جیت کی پیشن گوئی کی ہے۔ ایم سی ڈی میں بی جے پی پچھلے 15 سالوں سے اقتدار میں ہے۔
پیر کو جاری ہونے والے ایگزٹ پول کے مطابق چاندنی چوک میں، جس میں 30 وارڈ ہیں، 20 وارڈ عام آدم پارٹی کے پاس جا سکتے ہیں جبکہ بی جے پی کو 10 وارڈ جیتنے کا امکان ہے۔
نئی دہلی کے 25 وارڈوں میں سے21 AAP اور بی جے پی 4 پر جیت سکتی ہے۔ایگزٹ پول نے مزید پیشن گوئی کی ہے کہ شمال مشرقی ضلع کے 41 وارڈوں میں سے 21 بی جے پی کے پاس ، 17 پر عام آدمی پارٹی ، 2 پر کانگریس، جبکہ ایک وارڈ دیگر کے پاس جائے گا۔
–بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…