Delhi-Mumbai Expressway: دہلی ممبئی ایکسپریس وے کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔ ایکسپریس وے کا پہلا فیز بن کر تیار ہے۔ جس کا آج وزیر اعظم نریندر مودی افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم آج دہلی وڈودرا ممبئی ایکسپریس وے کے سوہنا دوسا سیکشن کا افتتاح کریں گے۔ اس ایکسپریس وے کے افتتاح کے بعد دہلی اور ممبئی کے درمیان کا سفر تقریباً 12 گھنٹے کم ہو جائے گا۔ ساتھ ہی جے پور کا سفر بھی بہت آسان ہو جائے گا۔
پی ایم او نے کہا کہ 12,150 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار دہلی ممبئی ایکسپریس وے تیار ہوا ہے۔ یہ پہلا بلاک پورے خطے کی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ “نیو انڈیا” میں ترقی اور رابطے کے انجن کے طور پر بہترین سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر مودی کا زور ملک بھر میں چل رہے کئی عالمی معیار کے ایکسپریس ویز کی تعمیر کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
دہلی سے ممبئی اب 24 نہیں صرف 12 گھنٹے میں
1,386 کلومیٹر کی لمبائی والے دہلی ممبئی ایکسپریس وے ہندوستان کا سب سے طویل ایکسپریس وے ہوگا۔ اس سے دہلی اور ممبئی (دہلی ممبئی ایکسپریس وے) کے درمیان سفرکےفاصلہ کی دوری کو12 فیصد کم ہوکر 1,424 کلومیٹر سے 1,242 کلومیٹر تک ہو جائے گا۔ اس سے دونوں میٹروز کے درمیان سفر کا وقت 50 فیصد کم ہو جائے گا۔ دہلی سے ممبئی کا سفر کرنے میں فی الحال 24 گھنٹے لگتے ہیں، لیکن اس ایکسپریس وے کے شروع ہونے کے بعد اسے پورا کرنے میں تقریباً 12 گھنٹے لگیں گے۔
نتن گڈکری سمیت کئی بڑے لیڈر شامل ہوں گے
وزیر اعظم نریندر مودی اس افتتاحی پروگرام کے لیے براہ راست ہیلی کاپٹر کے ذریعے دوسہ پہنچیں گے۔ ایس پی جی نے پروگرام اور آس پاس کے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری، راجستھان کے گورنر کلراج مشرا، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور کئی مرکزی وزیر شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر نتن گڈکری کے ساتھ وزیر اعلیٰ منوہر لال بھی موجود ہوں گے۔ مرکزی وزیر یہاں کنٹرول روم کا افتتاح کریں گے۔ یہاں سے مرکزی وزیر اور وزیر اعلی نوح ضلع کے ہلال پور گاؤں میں بنائے گئے ٹول پلازہ کے قریب منعقد تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد مرکزی وزیر پورے راستے کا مشاہدہ کرتے ہوئے دوسہ پہنچیں گے۔
ایکسپریس وے ان شہروں سے گزرے گا
یہ ایکسپریس وے (دہلی-ممبئی ایکسپریس وے) چھ ریاستوں دہلی، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات اور مہاراشٹر سے ہوکرگزرے گا اور کوٹا، اندور، جے پور، بھوپال، وڈودرا اور سورت جیسے بڑے شہروں کو جوڑے گا۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…