-بھارت ایکسپریس
Ramesh Bais: مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کااستعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ اب جھارکھنڈ کے گورنررمیش بیس کو مہاراشٹر کا نیا گورنر مقر رکیا گیا ہے۔رمیش بیس نے بھگت سنگھ کوشیاری کی جگہ لی ہے۔ رمیش بیس اب جھارکھنڈ کے گورنر عہدے کی ذمہ داری سی پی رادھا کرشنن ماتھر کو دی گئی ہے۔صدر دروپدی مرمو نے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر رادھا کرشنن ماتھر کا استعفیٰ قبول کرلیا ۔ رمیش بیس کو مہاراشٹر کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
جسٹس (ر) ایس عبدالنذیرکو آندھرا پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا۔ آندھرا پردیش کے گورنر بسوا بھوشن ہری چندن کو چھتیس گڑھ کا گورنر مقرر کیا گیا۔ چھتیس گڑھ کی گورنر انوسویا یوکےکو منی پور کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ منی پور کے گورنر لاگنیشن کو ناگالینڈ کا گورنر مقرر کیا گیا۔ بہار کے گورنرپھاگو چوہان کو میگھالیہ کا گورنر مقرر کیا گیا۔ ہماچل پردیش کے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر کو بہار کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل کیولیا تریوکرم پرنائک کو اروناچل پردیش کا گورنر، لکشمن پرساد اچاریہ کو سکم کا گورنر، سی پی رادھا کرشنن کو جھارکھنڈ کا گورنر، گلاب چند کٹاریہ کو آسام کا گورنر اور شیو پرتاپ شکلا کو ہماچل پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ .
آسام کا گورنر بنائے جانے پر گلاب چند کٹاریہ نے کہا کہ پارٹی نے جب بھی مجھے ذمہ داری دی ہے، میں نے اسے محنت اور قابلیت سے نبھایا ہے۔ پارٹی نے مجھے ٹکٹ دے کر 11 بار الیکشن لڑنے کا موقع دیا۔ مجھے اس کے قابل سمجھا گیا ہے، اس لیے میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں کبھی کسی کے پاس اپنا عہدہ مانگنے نہیں گیا، انہوں نے خود مجھے وہ دیا۔ جب مجھے اپوزیشن لیڈر بنایا گیا تب بھی مجھے اس کا علم نہیں تھا۔ ہماری پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے اور کارکن بن کر کام کریں گے۔
-بھارت ایکسپریس
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…