دہلی ہائی کورٹ 20 مارچ کو انکم ٹیکس معاملے میں کانگریس پارٹی کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت کرے گی۔ یہ درخواست محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی کے بعد دائر کی گئی تھی، جس میں کانگریس پر 210 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
کانگریسیوں نے کانگریس پارٹی کے خلاف تین سالہ اسیسمنٹ کی کارروائی شروع کرنے کے محکمہ انکم ٹیکس کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اس سے پہلے ہائی کورٹ نے کانگریس پارٹی کے بینک کھاتوں پر محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
ٹیکس گوشوارے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے ایکشن لیا گیا۔
محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس ریٹرن میں بے ضابطگیوں کے لیے کانگریس پر 210 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ جسے کانگریس پارٹی نے انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل میں چیلنج کیا۔ 8 مارچ کو اپنے فیصلے میں ٹریبونل نے محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ) کی کارروائی پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے بعد کانگریس پارٹی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
بھار ت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…