Congress Files Third Episode: برسراقتدار بی جے پی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی تیاریاں زور شورسے شروع دی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اپوزیشن اب بھی متحد ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایسے میں 2024 کے لیے کانگریس کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ لیکن انتخابات سے پہلے بی جے پی نے ایک بار پھر عوام کو کانگریس کے پرانے بدعنوانی کے معاملات کی یاد دلائی ہے۔ کانگریس کے دور میں ہونے والی بدعنوانی پر بی جے پی نے ‘کانگریس فائلز’ کے نام سے ایک سیریز نکالی ہے اور اس کی کڑیاں ایک کے بعد ایک منظم عام لائی جارہیں ہیں۔
بی جے پی اس سے پہلے بھی دو ایپی سوڈ جاری کر چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے بدعنوانی سے متعلق کانگریس کی فائلوں کی تیسری ایپی سوڈ جاری کی ہے۔ کانگریس فائلز کے تیسرے ایپی سوڈ میں بی جے پی نے منموہن سنگھ کی حکومت کے دوران ہونے والے کوئلہ گھوٹالہ کا ذکر کیا ہے۔
کوئلے کی کانوں کی الاٹمنٹ قواعد کے خلاف کی گئی
بی جے پی نے کہا کہ 2004 اور 2009 کے درمیان گھوٹالے میں تقریباً 100 کمپنیوں کو قواعد کے خلاف کوئلہ کانیں الاٹ کی گئیں۔ کانوں سے کوئلہ نکالنے کا ٹھیکہ انتہائی سستے قیمتوں پر پرائیویٹ کمپنیوں کو دی گئی تھیں، بغیر نیلامی کے… اس گھوٹالے کی وجہ سے ملک کو تقریباً ایک لاکھ 86 ہزار کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔ اس گھوٹالے میں سی اے جی نے اس وقت کی حکومت پر سرکاری اور نجی کمپنیوں کو کوئلے کے ذخائر کی من مانی طور پر غلط تقسیم کا الزام لگایا تھا۔
کانگریس فائلز کے تیسرے ایپی سوڈ میں بی جے پی نے کیا کہا؟
تیسرے ایپی سوڈ میں بی جے پی نے کانگریس پر حملہ کیا ہے، جس میں کوئلہ گھوٹالے کو لے کر یو پی اے کی سابقہ منموہن سنگھ حکومت پر کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ منگل کوبی جے پی نے کوئلہ گھوٹالہ کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کیا اور لکھا، “کانگریس فائلز کے تیسرے ایپی سوڈ میں آ پ دیکھ سکتے ہیں، کوئلے کی دلالی میں کالے ہوئے ہاتھ کی ۔ بی جے پی نے کہا کہ ‘ کانگریس کا مطلب بدعنوانی’ کے عنوان سے سیزن-1 کے ایپیسوڈ 3 کے جاری ویڈیو میں منموہن سنگھ حکومت کے دور میں سال 2012 میں سامنے آنے والے کوئلہ گھوٹالہ کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس کا ہاتھ ہی کالا نہیں ہوا بلکہ کانگریس کی یو پی اے حکومت پر کالکھ پت گئی تھی۔
چوتھا ایپی سوڈ جلد آئے گا
تین منٹ کے اس ویڈیو میں کئی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی نے کانگریس اور منموہن سنگھ پر کوئلہ گھوٹالہ کا الزام لگاتے ہوئے جم کرنشانہ لگایا ہے۔ ویڈیو میں منموہن سنگھ کو ریموٹ سے چلنے والا وزیراعظم قرار دیتے ہوئے بی جے پی نے سونیا گاندھی اورراہل گاندھی کے ساتھ ان کی کئی تصاویر کو بھی اس میں شامل کیا ہے۔ اس ویڈیو میں بی جے پی نے کانگریس فائلز کی چوتھے ایپی سوڈ میں کامن ویلتھ گیمز گھوٹالے کا ذکر کرنے کا اشارہ بھی دیا ہے۔
دوسرے ایپی سوڈ میں پینٹنگ کے نام پر وصولی کا معاملہ
بی جے پی نے پیر کو ‘کانگریس فائلز’ کا دوسرا ایپی سوڈ جاری کیا تھا۔ جس میں ایک پینٹنگ کے نام پر مبینہ بھتہ خوری اور پدم بھوشن کا وعدہ بھی اٹھایا گیا ہے۔ ایپی سوڈ 2 میں، ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، بی جے پی نے یس بینک کے سابق سی ای او رانا کپور کا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو دیا گیا بیان پیش کیا۔ جس میں رانا نے دعویٰ کیا کہ ‘انہیں پرینکا گاندھی واڈرا سے ایم ایف حسین کی پینٹنگ 2 کروڑ روپے میں خریدنے پر مجبور کیا گیا۔
-بھارت ایکسپریس
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…