اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہاتھرس ست سنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت اس واقعے کی تہہ تک جائے گی اور سازش کرنے والوں اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہم اس کی تہہ تک جائیں گے اور دیکھیں گے کہ یہ حادثہ ہے یا سازش۔
سیاست کرنے والوں کو سخت سرزنش
اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم یوگی نے اس واقعہ پر سیاست کرنے والی پارٹیوں کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ متاثرین سے اظہار تعزیت کرنے کے بجائے اس طرح کے واقعہ پر سیاست کرنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت بھی ہے۔ یہ مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھنے کا، متاثرین سے ہمدردی کا وقت ہے۔ حکومت پہلے ہی اس معاملے میں حساس ہے اور کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔ سی ایم یوگی نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔
134 افراد ہلاک ہو گئے
آپ کو بتاتے چلیں کہ کل یعنی 2 جولائی کو ہاتھرس ضلع کے سکندرراؤ میں بھولے بابا کے ستسنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پروگرام ختم ہونے کے بعد جب بھولے بابااسٹیج سے اتر رہے تھے تو عقیدت مندوں کا ایک ہجوم ان کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اس دوران لوگ بھولے بابا کو چھونے کے لیے بے چین ہو گئے اور پھر جب خدمتگاروں نے انہیں روکا تو وہاں بھگدڑ مچ گئی۔
سی ایم یوگی نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈی جی آگرہ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے اوراس میں ڈویژنل کمشنرعلی گڑھ بھی شامل ہے اورانہیں بغیر کسی تاخیر کے رپورٹ فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔ واقعہ کے پیش نظر ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی وہاں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور ریاستی حکومت کے تین وزراء چودھری لکشمی نارائن، سندیپ سنگھ اور اسیم ارون جائے وقوعہ پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور زخمیوں کے علاج وغیرہ کے انتظامات کرنے میں مصروف ہیں۔
وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے بھی اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سی ایم نے کہا کہ حکومت ہند اور ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لواحقین کی مدد کے لیے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…