سیاست

Mamata Banerjee On CAA: ‘سی اے اے قانونی شہریوں کو غیر ملکی بنانے کا جال ہے’، ممتا بنرجی نے کہا – اسے لاگو نہیں ہونے دیں گے

شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کو پورے ملک میں نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس کو لے کر اپوزیشن پارٹیاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت پر حملہ آور ہیں۔ اس انتخابی ماحول میں سی اے اے  ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔ کیونکہ مرکزی حکومت نے لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے ہی اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ جس کے بعد اس معاملے پر سیاست اپنے عروج پر ہے۔ اس سلسلے میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 31 مارچ کو کہا کہ وہ اسے لاگو نہیں ہونے دیں گی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی ریاست کے کرشن نگر میں ایک ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس دوران انہوں نے کہا، “سی اے اے قانونی شہریوں کو غیر ملکی بنانے کا ایک جال ہے۔جسے وہ قبول نہیں کریں گیں۔ ہم مغربی بنگال میں نہ تو سی اے اے اور نہ ہی این آر سی کو لاگو ہونے دیں گے۔ لوگ سی اے اے، این آر سی کی وجہ سے دباؤ میں ہیں۔ “

400 کو چھوڑیں، بی جے پی 200 کو بھی پار نہیں کر پائے گی

اس دوران ممتا بنرجی نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کہہ رہی ہے کہ اس نے 400 کا ہندسہ عبور کر لیا ہے ۔لیکن میں انہیں چیلنج کرتی ہوں کہ وہ اس لوک سبھا انتخابات میں 200 کا ہندسہ عبور  کرنے کاچیلنج  دیتی ہوں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مہوا موئترا کو نکالے جانے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ سی ایم بنرجی نے کہا، “ہماری ایم پی مہوا موئترا کو لوک سبھا سے نکال دیا گیا کیونکہ وہ بی جے پی کے خلاف آواز اٹھا رہی تھیں۔”

‘نریندر مودی حکومت نے بنگال کے لیے کیا کیا؟’

وہ (بی جے پی) خواتین کی توہین کرتے ہیں اور مغربی بنگال کے حقوق چھین رہے ہیں۔ وہ آپ کو کبھی نہیں بتائیں گے کہ مودی حکومت نے مغربی بنگال کے لیے کیا کیا۔ وہ ریاست کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ وہ یہ نہیں بتائے گا کہ مودی حکومت نے مغربی بنگال کے لیے کتنی رقم دی۔ اسے پہلے اپنے گھر کا خیال رکھنا چاہیے۔ بنگال کے حقوق کیوں مارے؟

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

9 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

32 minutes ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

1 hour ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago