سیاست

Budget 2023:نتیش کمار نے بجٹ کو مایوس کن قرار دیا،راہل گاندھی نے بجٹ 2023 کو قرار دیا مترکال بجٹ

Budget 2023:مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے بدھ کے روز بجٹ 2023 پیش کیا جس پر اپوزیشن لیڈران لگاتار تنقید کر رہے ہیں۔ عام انتخاب سے قبل یہ موجودہ حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہے۔

بجٹ کو لے کر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار (سی ایم نتیش کمار) نے 2023 کے بجٹ کو مایوس کن قرار دیا ہے۔نتیش کمارنے بجٹ پیش ہونے کے بعد ٹویٹس کی بارش کر دی اور جم کر اپنا  غصہ نکالا۔ انہوں نے ایک کے بعد ایک سات ٹویٹس میں لکھا، ’’مرکزی حکومت کا پیش کردہ عام بجٹ مایوس کن ہے۔ اس میں دور اندیشی کا فقدان ہے۔ ہر سال بجٹ کی ترجیحات بدل جاتی ہیں جو کہ توجہ اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے پوری نہیں ہو رہیں۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مرکزی حکومت کے پیش کردہ عام بجٹ کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس میں وژن کی کمی ہے۔ ہر سال بجٹ کی ترجیحات بدل جاتی ہیں جو کہ توجہ اور فنڈز کی کمی کے باعث مکمل نہیں ہو پا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کو اس بجٹ سے مایوسی ہوئی ہے اور ایک بار پھر خصوصی درجہ کی مانگ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔مجموعی ترقی کا خواب بہار جیسی ریاستوں کو آگے بڑھائیے بغیر ممکن نہیں ہے۔

روزگار پیدا کرنے کا کوئی خاکہ نہیں دکھایا گیا: نتیش کمار

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجموعی  ترقی کے تحت بہار حکومت نے مرکزی بجٹ (2023-24) میں وزرائے خزانہ کی میٹنگ میں ریاست کے لیے 20,000 کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کا مطالبہ کیا تھا، جو کہ بجٹ میں نہیں دیا گیا ہے۔ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے بجٹ میں کوئی بلیو پرنٹ نظر نہیں آتا۔ ریاستوں کی مالی حالت کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2023-24 میں ریاستی حکومت کی قرض کی حد میں کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے۔ بہار حکومت نے اپنے میمورنڈم میں اسے 4.5 فیصد (4% اور 0.5% مشروط) تک رکھنے کی درخواست کی تھی جو پسماندہ ریاستوں کی ترقی اور نئی ملازمتیں پیدا کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوگی۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مالی سال 2023-24 (بجٹ 2023) کے بجٹ کو ‘مترکال بجٹ’ قرار دیا ہے۔ راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کے پاس ہندوستان کے مستقبل کی تعمیر کے

لیے کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ دوستانہ بجٹ میں روزگار پیدا کرنے کا کوئی وژن نہیں ہے۔ مہنگائی سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ عدم مساوات کو دور کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Afghanistan– A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان– ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

6 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

46 minutes ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

1 hour ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

2 hours ago