سیاست

London-Bound Vistara Flight From Delhi Receives Bomb Threat: فلائٹ میں بم ہے… سن کر مسافروں میں خوف، وستارا ایئر لائن کا طیارہ دہلی سے لندن کی جانب پرواز کررہا تھا

ایک اور  پرواز میں بم کی دھمکی ملی ،جس سے مسافروں اور عملے کے ارکان میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی اے ٹی سی سے رابطہ کیا گیا اور پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ ایئرپورٹ پر تمام مسافروں اور طیارے کی جانچ کے بعد پرواز کو اس کی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے چیکنگ کے بعد اس بات کی تسلی کے بعد پرواز کو ٹیک آف کرنے کی اجازت دی گئی کہ دھمکی غلط تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ فلائٹ میں سفر کرنے والے تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔ ایئر لائن کے ترجمان نے ہفتے کی صبح اس معاملے کی تصدیق کی۔

فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق وستارا ایئر لائنز کی بین الاقوامی پرواز کو بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ پرواز UK17  جو دہلی سے لندن کے لیے اڑان بھر رہی تھی، بم کی دھمکی ملنے پر پرواز کو فرینکفرٹ ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ بوئنگ 787 طیارے نے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے گھیر لے لیا۔ سب سے پہلے ایمرجنسی گیٹ کے ذریعے مسافروں کو بچایا گیا۔ اس کے بعد بم اور ڈاگ اسکواڈ کے ذریعے طیارے اور سامان کی تلاشی لی گئی،  اس میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ ایئرلائن حکام کو پرواز پر بم کی دھمکی کا میسج ملا تھا۔ پروٹوکول کے مطابق معاملے کی اطلاع پہلے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو دی گئی اور پھر پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

وزارت شہری ہوا بازی نے سخت رویہ اپنایا

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارت سے اڑان بھرنے والی 40 سے زائد پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ زیادہ تر دھمکیاں بین الاقوامی پروازوں سے موصول ہوئی ہیں جو کہ تفتیش کے دوران غلط ثابت ہوئیں ،تاہم ایسی دھمکیوں سے خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔ اس لیے وزارت شہری ہوا بازی نے اب سخت رویہ اپنایا ہے۔ وزارت پروازوں پر بم کی جھوٹی دھمکیوں کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت قوانین نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس میں دھمکیاں دینے والوں کو نو فلائی لسٹ میں ڈالنا بھی شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Main accused of attacking Saif Ali Khan arrested: سیف علی خان پر حملے کا کلیدی ملزم گرفتار، آج عدالت میں ہوگی پیشی

جمعرات کی صبح سیف پر ان کے باندرہ اپارٹمنٹ میں چاقو سے کئی بار حملہ…

2 hours ago

Firing in Iran’s Supreme Court: ایران کی سپریم کورٹ میں فائرنگ، دو جج ہوئے ہلاک، ایک محافظ زخمی

عدلیہ کے میڈیا سنٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ابتدائی تحقیقات سے پتہ…

2 hours ago

Importance of Hindi: ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا-ملک اور سماج کے لیے خطرناک ہے انگریزی ذہنیت، بچوں کو اقدار دینا ضروری

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…

12 hours ago

PrayagrajMahakumbh2025: مہاکمبھ میں ہوئی وائرل مونالیسا ، نشیلی آنکھوں اور تیکھے نین نقش والی لڑکی سوشل میڈیا پر چھائی

سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی  نین نقش والی اس مالا بیچنے والی  لڑکی …

12 hours ago

14 فروری کو مرکز کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ، ڈلیوال نے طبی مدد لینے پر کیا اتفاق

سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…

12 hours ago